خبرنامہ

سونم وانگچک جنتر منترسے اسپتال منتقل، جانئے ڈاکٹروں نے کیا کہا

نئی دہلی: دارالحکومت دہلی کے جنتر منتر پر گزشتہ کئی دنوں سے غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال پر بیٹھے معروف ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک کو ہفتہ کی علی الصبح دہلی پولیس طبی معائنے اور علاج کے نام پر ان کی مرضی کے بغیر زبردستی صفدر جنگ اسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ قدم ان کی مسلسل بگڑتی ہوئی صحت اور ڈاکٹروں کے مشورے کی بنیاد پر اٹھایا گیا، جب کہ اس کارروائی پر مختلف حلقوں میں بحث بھی شروع ہوگئی ہے۔
صفدر جنگ اسپتال انتظامیہ کے مطابق طویل عرصے تک بھوک ہڑتال جاری رکھنے کے باعث سونم وانگچک کو جسمانی کمزوری اور پانی کی کمی (ڈی ہائیڈریشن) کی شکایت سامنے آئی ہے۔ تاہم ڈاکٹروں نے بتایا کہ ان کی مجموعی حالت فی الحال مستحکم ہے اور دیگر اہم طبی اشاریے معمول کے مطابق ہیں۔اسپتال کی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر چارو بمبا نے بتایا کہ سونم وانگچک صبح تقریباً 7 بج کر 40 منٹ پر اسپتال پہنچے۔ ابتدائی طبی معائنے میں معلوم ہوا کہ مسلسل روزہ نما بھوک ہڑتال کے باعث انہیں کمزوری اور جسم میں پانی کی معمولی کمی کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریض مکمل ہوش میں ہیں، ان کے دل کی دھڑکن، بلڈ پریشر اور دیگر وائیٹل پیرامیٹرز نارمل ہیں اور ڈاکٹروں کی ٹیم مسلسل ان کی نگرانی کر رہی ہے۔
ڈاکٹر چارو بمبا کے مطابق اسپتال پہنچنے کے بعد سب سے پہلے ایمرجنسی میڈیسن شعبے میں ان کا طبی معائنہ اور ابتدائی علاج کیا گیا، جس کے بعد انہیں مزید نگرانی اور علاج کی غرض سے میڈیسن وارڈ میں داخل کر دیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جسم میں پانی کی کمی کے باعث الیکٹرولائٹس کے توازن پر معمولی اثرات کے آثار پائے گئے ہیں، اسی لیے انہیں کچھ وقت تک طبی نگرانی میں رکھا جائے گا تاکہ ضروری علاج کے بعد دوبارہ مکمل طبی جانچ کی جا سکے۔
ادھر نئی دہلی کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ دہلی ہائی کورٹ کی ہدایات اور معالج ڈاکٹروں کی سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے سونم وانگچک کی بگڑتی ہوئی صحت کے پیش نظر انہیں علاج کے لیے صفدر جنگ اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق اس اقدام کا مقصد ان کی صحت کا تحفظ یقینی بنانا تھا، جبکہ اسپتال میں ان کا علاج اور طبی نگرانی بدستور جاری ہے۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر