خبرنامہ

پیٹرول اور ڈیزل مہنگا، اپوزیشن کی مودی حکومت پر شدید تنقید

بھارت میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سیاسی ماحول گرم ہوگیا ہے۔ مرکزی حکومت کے اس فیصلے پر اپوزیشن جماعتوں نے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ ڈالنے کا الزام عائد کیا ہے۔ کانگریس اور ترنمول کانگریس سمیت مختلف سیاسی رہنماؤں نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ عام آدمی پہلے ہی مہنگائی سے پریشان ہے، ایسے میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ عوامی مشکلات کو مزید بڑھا دے گا۔کانگریس پارٹی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ حکومت نے ایک مرتبہ پھر عوام پر مہنگائی کا وار کیا ہے۔ پارٹی کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تین، تین روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جبکہ سی این جی بھی دو روپے مہنگی کردی گئی۔ کانگریس نے الزام لگایا کہ انتخابات مکمل ہوتے ہی حکومت نے عوام سے وصولی شروع کردی ہے۔
کانگریس کے سینئر رہنما جے رام رمیش نے بھی حکومت کی پالیسیوں پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ جب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں کم تھیں، تب بھی حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کانگریس مسلسل مطالبہ کرتی رہی کہ عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہ راست صارفین تک پہنچایا جائے، لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔ اب جبکہ مغربی ایشیا میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر تیل مہنگا ہورہا ہے، حکومت نے گھریلو سطح پر بھی ایندھن کی قیمتیں بڑھا دی ہیں۔انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اس فیصلے سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا اور معاشی ترقی کی رفتار بھی متاثر ہوسکتی ہے۔ ان کے مطابق عام شہری کی زندگی پہلے ہی مہنگائی کے دباؤ میں ہے، ایسے اقدامات سے صورتحال مزید خراب ہوگی۔
دوسری جانب ترنمول کانگریس کے رہنما ڈیرک اوبرائن نے بھی مرکز پر تنقید کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ کیا اب مغربی بنگال حکومت پیٹرول اور ڈیزل پر عائد ویٹ کم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے ووٹ لینے کے بعد انہی پر معاشی بوجھ ڈالنا حکومت کی پرانی پالیسی بنتی جارہی ہے۔کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بھی وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی تعلقات اور بین الاقوامی بحرانوں سے نمٹنے میں حکومت ناکام رہی ہے، جس کا اثر براہ راست عوام پر پڑ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عام آدمی کے لیے روزمرہ زندگی میں تیل کا استعمال ناگزیر ہے، ایسے میں ایندھن مہنگا ہونے سے ہر شعبہ متاثر ہوگا۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر