خبرنامہ

بہار کابینہ: ملازمین کے ڈی اے میں اضافہ، اے آئی مشن منظور

ہار حکومت نے سرکاری ملازمین کے مہنگائی بھتے میں اضافے کا اہم فیصلہ کرتے ہوئے ریاستی کابینہ کی میٹنگ میں اس کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں مجموعی طور پر 19 تجاویز کو ہری جھنڈی دکھائی گئی۔ نئے فیصلے کے مطابق ساتویں مرکزی نظرثانی شدہ پے اسٹرکچر کے تحت کام کرنے والے ملازمین کو اب 58 فیصد کے بجائے 60 فیصد مہنگائی بھتہ دیا جائے گا۔ یہ اضافہ یکم جنوری 2026 سے نافذ العمل ہوگا۔اسی طرح چھٹے پے کمیشن کے تحت تنخواہ پانے والے ملازمین کا بھتہ 257 فیصد سے بڑھا کر 262 فیصد کر دیا گیا ہے، جب کہ پانچویں پے اسکیل والوں کے لیے یہ شرح 474 فیصد سے بڑھا کر 483 فیصد مقرر کی گئی ہے۔ حکومت کے اس فیصلے سے لاکھوں ملازمین اور پنشن یافتگان کو مالی راحت ملنے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔
کابینہ اجلاس میں امن و امان کے حوالے سے بھی اہم فیصلے لیے گئے۔ حکومت نے ریاست کے پانچ حساس اضلاع مشرقی چمپارن، سمستی پور، مدھوبنی، ویشالی اور سیوان میں پولیس سپرنٹنڈنٹ (دیہی) کے پانچ نئے عہدے قائم کرنے کی منظوری دی ہے۔ حکام کے مطابق ان اضلاع کو جرائم اور فرقہ وارانہ اعتبار سے حساس مانا جاتا ہے، اس لیے پولیس نظام کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت محسوس کی گئی۔صنعتی ترقی کے میدان میں بھی حکومت نے بڑا قدم اٹھایا ہے۔ ویشالی ضلع میں صنعتی توسیع کے لیے حاصل کی جانے والی زمین میں سے 100 ایکڑ اراضی مرکزی وزارتِ خوراکی صنعت کے حوالے کرنے کی اصولی منظوری دی گئی ہے، جہاں قومی فوڈ ٹیکنالوجی، انٹرپرینیورشپ اور مینجمنٹ ادارہ قائم کیا جائے گا۔
کابینہ نے ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو فروغ دینے کے لیے بہار ماحولیاتی موافق ٹرانسپورٹ روزگار اسکیم کی بھی منظوری دی۔ اس منصوبے کا مقصد فضائی آلودگی میں کمی لانا اور 2030 تک نئی گاڑیوں کی فروخت میں کم از کم 30 فیصد حصہ الیکٹرک گاڑیوں کا یقینی بنانا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے دیہی علاقوں میں آمد و رفت آسان ہوگی اور الیکٹرک تجارتی گاڑیوں کے ذریعے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔اس کے علاوہ بہار حکومت نے مصنوعی ذہانت یعنی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے شعبے میں بھی پیش رفت کرتے ہوئے بہار اے آئی مشن کے تحت سنگاپور کی تنظیم گلوبل فنانس اینڈ ٹیکنالوجی نیٹ ورک کے انتخاب کی منظوری دی ہے۔ حکومت کے مطابق اس اشتراک سے ریاست میں اے آئی نظام، مہارت سازی اور جدید اختراعات کو فروغ ملے گا۔ اسی منصوبے کے تحت آریہ بھٹ وژن پروجیکٹ کے نفاذ کے لیے 209 کروڑ روپے کی انتظامی منظوری بھی دی گئی ہے۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر