خبرنامہ

پونے قتل کیس میں منصوبہ بندی کی نئی تفصیلات سامنے

پونے میں پیش آنے والے کیتن اگروال قتل کیس میں تحقیقات کے دوران کئی اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ پولیس کے مطابق مرکزی ملزمہ سیا گوئل نے مبینہ طور پر واردات سے قبل اپنے قریبی دوست اور مبینہ محبوب چیتن چودھری سے ایک کیفے میں ملاقات کی تھی، جہاں دونوں نے مقتول کے قتل کی منصوبہ بندی پر گفتگو کی۔ اس ملاقات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے، جس میں دونوں کو ایک ساتھ بیٹھے اور بات چیت کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔تحقیقاتی اداروں کا کہنا ہے کہ سیا اور چیتن نے کئی ناکام کوششوں کے بعد آخرکار لوہا گڑھ قلعے کے قریب ٹریکنگ کے دوران کیتن اگروال کو نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق یہ کارروائی اچانک نہیں بلکہ پہلے سے تیار کی گئی منصوبہ بندی کا حصہ تھی۔
اس کیس میں چیتن کے قریبی دوست نیرج سے بھی تفتیش جاری ہے۔ پولیس اس بات کا جائزہ لے رہی ہے کہ آیا نیرج کو مبینہ سازش کے بارے میں معلومات تھیں یا اس کا موبائل فون اس کی لاعلمی میں استعمال کیا گیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق واردات کے روز چیتن نے اپنا موبائل گھر پر چھوڑ دیا تھا تاکہ اس کی لوکیشن ٹریس نہ کی جا سکے، جبکہ سیا سے رابطے کے لیے اس نے نیرج کا فون استعمال کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ سیا نے قتل کے لیے لوہا گڑھ کی پہاڑی کو خاص طور پر منتخب کیا کیونکہ کیتن کو ٹریکنگ کا شوق تھا۔ اسی دلچسپی کو استعمال کرتے ہوئے اسے وہاں لے جایا گیا، جہاں مبینہ طور پر اسے پہاڑی سے دھکا دینے کا منصوبہ بنایا گیا۔
تفتیش میں یہ دعویٰ بھی سامنے آیا ہے کہ قتل کی کوشش ایک ہی بار نہیں کی گئی۔ اطلاعات کے مطابق مئی کے آخر میں منصوبہ بندی شروع ہوئی، جب کہ جون کے دوران دو مرتبہ کوشش ناکام رہی۔ پہلی بار غیر متوقع رکاوٹ کی وجہ سے منصوبہ مکمل نہ ہو سکا، جبکہ دوسری کوشش میں کیتن شدید زخمی نہیں ہوا۔ بعد ازاں تیسری کوشش میں مبینہ طور پر قتل کی واردات انجام دی گئی۔
پولیس کے مطابق سیا اور چیتن کی ملاقات ایک تہوار کے دوران منعقدہ تقریب میں ہوئی تھی، جہاں سے دوستی کا آغاز ہوا جو بعد میں قریبی تعلقات میں تبدیل ہوگیا۔ تفتیش کاروں کا ماننا ہے کہ ذاتی تعلقات اور شادی سے متعلق دباؤ اس مبینہ سازش کے محرکات میں شامل ہو سکتے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ کیس کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے، جب کہ موبائل ریکارڈ، کال ڈیٹا اور دیگر ڈیجیٹل شواہد تحقیقات میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ پولیس اس امکان کا بھی جائزہ لے رہی ہے کہ آیا اس معاملے میں مزید افراد کسی نہ کسی صورت میں شامل تھے یا نہیں۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر