خبرنامہ

کرناٹک میں ایک کروڑ مزدوروں کی تنخواہوں میں بڑا اضافہ

کرناٹک نے کم از کم اجرتوں میں اضافہ کرتے ہوئے ملک کی اُن چند ریاستوں میں اپنی جگہ بنا لی ہے جہاں مزدوروں کے لیے تنخواہوں میں بڑے پیمانے پر بہتری کی گئی ہے۔ اس فیصلے سے تقریباً ایک کروڑ محنت کش فائدہ اٹھاسکیں گے، جو درجنوں مختلف شعبوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ریاستی حکومت کی جانب سے جاری نئی ہدایات کے مطابق غیر ہنرمند، نیم ہنرمند، ہنرمند اور انتہائی مہارت رکھنے والے مزدوروں کی تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے۔سرکاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مختلف زونز کے حساب سے کم از کم ماہانہ اجرت تقریباً 19 ہزار 300 روپے سے بڑھا کر 31 ہزار روپے تک مقرر کی گئی ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد مہنگائی کے دباؤ میں زندگی گزارنے والے مزدور طبقے کو بہتر سہولت فراہم کرنا اور اُن کے معیارِ زندگی کو بلند کرنا ہے۔
ریاستی وزیرِ محنت سنتوش لاڈ کے مطابق حکومت نے بنیادی تنخواہ میں اضافہ کرنے کے ساتھ مہنگائی الاؤنس کو بھی شامل کیا ہے، جس کے نتیجے میں غیر ہنرمند مزدوروں کی کم از کم تنخواہ تقریباً 23 ہزار روپے ماہانہ تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ نئی اجرتوں کا تعین سپریم کورٹ کے ایک اہم فیصلے کی روشنی میں کیا گیا، جس میں مزدور کے خاندان کی بنیادی ضروریات کو مدِنظر رکھنے کی ہدایت دی گئی تھی۔وزیرِ محنت کے مطابق اس فارمولے میں ایک ایسے خاندان کی ضروریات شامل کی گئی ہیں جس میں والدین اور دو بچے ہوں۔ اس میں مناسب خوراک، کپڑے، صحت، تعلیم اور رہائش کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا تاکہ مزدور کو کم از کم اتنی آمدنی ضرور حاصل ہو سکے جس سے وہ باعزت زندگی گزار سکے۔ حکومت نے مختلف بازاروں میں قیمتوں کا جائزہ لینے کے بعد یہ نئی شرحیں طے کی ہیں۔
یہ پیش رفت اُس وقت سامنے آئی جب مزدور تنظیموں نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ کم از کم اجرت کا تعین سپریم کورٹ کے طے شدہ اصولوں کے مطابق ہونا چاہیے۔ عدالت نے بھی انہی اصولوں کو بنیاد بنانے کی ہدایت دی تھی۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر