خبرنامہ

2005 سے پہلے کے نوٹ بند ہونے کی افواہ جھوٹی نکلی

نئی دہلی: گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا اور بعض ذرائع ابلاغ پر یہ دعویٰ گردش کر رہا تھا کہ 2005 سے پہلے چھپنے والے مہاتما گاندھی سیریز کے 10، 20، 50 اور 100 روپے کے نوٹ 30 جون کے بعد قابلِ قبول نہیں رہیں گے۔ اس خبر کے سامنے آنے کے بعد عوام میں تشویش پیدا ہوئی اور ایک بار پھر نوٹ بندی سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔ تاہم بینک آف مہاراشٹر نے ان تمام خبروں کو مکمل طور پر بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے عوام سے افواہوں پر یقین نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
بینک آف مہاراشٹر نے اپنے سرکاری سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری وضاحتی بیان میں کہا کہ اس کے نام سے ایک جھوٹا پیغام پھیلایا جا رہا ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 30 جون کے بعد 2005 سے پہلے جاری ہونے والے 10، 20، 50 اور 100 روپے کے نوٹ بینک کی شاخوں میں قبول نہیں کیے جائیں گے۔ بینک نے واضح کیا کہ ایسا کوئی فیصلہ نہ کیا گیا ہے اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی ہدایت جاری ہوئی ہے۔بیان میں صارفین سے اپیل کی گئی کہ وہ غیر مصدقہ پیغامات پر یقین کرنے سے گریز کریں اور ایسی معلومات دوسروں کے ساتھ بھی شیئر نہ کریں۔ بینک نے زور دے کر کہا کہ مالیاتی معاملات سے متعلق درست اور مستند معلومات صرف سرکاری ذرائع سے حاصل کی جائیں۔
دریں اثناجن میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ بینک آف مہاراشٹر نے اس سلسلے میں کوئی سرکولر جاری کیا ہے اور ممکن ہے کہ دوسرے بینک بھی جلد اسی پر عمل کریں، ان کی بھی تردید ہوگئی ہے۔ بینک کی وضاحت کے بعد ان افواہوں کی حقیقت واضح ہوگئی ہے۔
ادھر بھارتی ریزرو بینک کی جانب سے بھی اب تک ایسا کوئی حکم یا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا، جس سے یہ ظاہر ہو کہ 2005 سے پہلے کے مہاتما گاندھی سیریز کے نوٹوں کو گردش سے خارج کیا جا رہا ہے۔ اگرچہ مرکزی بینک نے ماضی میں یہ ضرور کہا تھا کہ ایسے نوٹوں کا استعمال کم ہو چکا ہے اور عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے انہیں تبدیل کرنے کا انتظام موجود ہے، لیکن ان نوٹوں کو منسوخ یا ناقابلِ استعمال قرار دینے کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔ نئے نوٹوں میں جدید حفاظتی خصوصیات شامل کی جا رہی ہیں تاکہ جعلی کرنسی کی روک تھام ممکن ہو سکے، لیکن پرانے نوٹ اب بھی قانونی حیثیت رکھتے ہیں۔ اس لیے سوشل میڈیا پر پھیلنے والا یہ دعویٰ حقیقت پر مبنی نہیں بلکہ محض ایک افواہ ہے۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر