خبرنامہ

نئے سال 2026 سے مہنگائی، کار،گیس اوربینک قوانین میں بڑی تبدیلیاں

نئے سال 2026 کا آغاز ہوتے ہی یکم جنوری سے ملک بھر میں کئی اہم تبدیلیاں نافذ ہو گئی ہیں، جن کا براہِ راست اثر عام لوگوں کی روزمرہ زندگی اور اخراجات پر پڑنے والا ہے۔ یہ تبدیلیاں گھریلو استعمال کی اشیاء سے لے کر گاڑیوں، فضائی سفر، تجارت اور بینکاری نظام تک پھیلی ہوئی ہیں۔ کچھ فیصلے جہاں عوام کے لیے مہنگائی کا سبب بنے ہیں، وہیں چند اقدامات نے راحت کی امید بھی دلائی ہے۔سال کے پہلے ہی دن تیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے کمرشل ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔ 19 کلوگرام والے کمرشل سلنڈر کی قیمت میں تقریباً 111 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ تازہ نرخوں کے مطابق دہلی میں یہ سلنڈر اب 1691.50 روپے، کولکاتا میں 1795 روپے، ممبئی میں 1642.50 روپے اور چنئی میں 1849.50 روپے کا ہو گیا ہے۔ تاہم، گھریلو استعمال کے لیے 14 کلوگرام والا ایل پی جی سلنڈر بدستور پرانی قیمت پر دستیاب رہے گا، جس سے گھریلو صارفین کو وقتی راحت ملی ہے۔
اسی کے ساتھ فضائی سفر کرنے والوں کے لیے ایک مثبت خبر بھی سامنے آئی ہے۔ یکم جنوری 2026 سے ایئر ٹربائن فیول یعنی جیٹ فیول کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی ہے۔ دہلی، کولکاتا، ممبئی اور چنئی جیسے بڑے شہروں میں ایئر فیول سستہ ہونے سے ایئرلائن کمپنیوں کی آپریٹنگ لاگت کم ہو سکتی ہے، جس کے نتیجے میں مستقبل میں ہوائی ٹکٹ کے دام گھٹنے کا امکان ہے۔نئے سال کا آغاز کار خریدنے والوں کے لیے مہنگا ثابت ہوا ہے۔ کئی بڑی آٹوموبائل کمپنیوں نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ مرسڈیز بینز، بی ایم ڈبلیو، ایم جی موٹرز، نسان، رینالٹ اور دیگر کمپنیوں نے بڑھتی پیداواری لاگت اور انتظامی اخراجات کا حوالہ دیتے ہوئے قیمتیں بڑھانے کا اعلان کیا ہے، جس سے نئی گاڑی خریدنا اب مزید مہنگا ہو گیا ہے۔
بین الاقوامی تجارت کے محاذ پر بھارت کے لیے ایک خوش آئند قدم اٹھایا گیا ہے۔ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان اقتصادی تعاون معاہدے کے تحت یکم جنوری 2026 سے آسٹریلیا نے بھارتی مصنوعات پر مکمل طور پر زیرو ٹیرف نافذ کر دیا ہے۔ اس فیصلے سے بھارتی برآمدات کو فروغ ملنے کی امید ہے اور برآمد کنندگان کو بڑا فائدہ ہو سکتا ہے۔اس کے علاوہ جنوری 2026 میں بینکنگ نظام سے جڑے افراد کو بھی منصوبہ بندی کی ضرورت ہوگی، کیونکہ ریزرو بینک آف انڈیا کے مطابق اس ماہ مختلف تہواروں اور مواقع کی وجہ سے تقریباً 16 دن بینک بند رہیں گے۔ تاہم صارفین آن لائن بینکنگ سہولیات کے ذریعے اپنے مالی امور بلا رکاوٹ انجام دے سکتے ہیں۔مجموعی طور پر، نئے سال کے آغاز پر ہونے والی یہ تبدیلیاں عام آدمی کی زندگی پر گہرے اثرات مرتب کریں گی، جن میں مہنگائی کے ساتھ ساتھ کچھ معاشی مواقع بھی شامل ہیں۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر