خبرنامہ

’گیان بھارتم مشن‘کے تحت خانقاہ چمنی بازارکے نایاب قلمی نسخوں کامعائنہ

(ضلع پبلک ریلیشنز آفس، پورنیہ)
پریس ریلیز نمبر: 665
تاریخ: 25 مئی 2026

پورنیہ: حکومتِ ہند کے انتہائی اہم منصوبے ’گیان بھارتم قومی تحفظِ مخطوطات پروگرام‘ (National Manuscript Conservation Programme) کے تحت پیر کے روز ضلع تہذیب و ثقافت آفیسر پنکج کمار پٹیل نے صدر سب ڈویژن میں واقع تاریخی ’خانقاہِ مصطفویہ چمنی بازار‘ کا دورہ کیا۔خانقاہ آمد پر انتظامیہ کے افسران اور عملے کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر چمنی بازار خانقاہ کے موجودہ خادم مولانا نور عالم صاحب اور مولانا کمال صاحب نے 400 سال پرانے نایاب قلمی نسخے (مخطوطات) معائنے کے لیے پیش کیے۔ موقع پر مفتی فضیل یسینی صاحب بھی موجود تھے۔ مخطوطات کے جائزے کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ خانقاہِ مصطفویہ چمنی بازار میں اردو، عربی اور فارسی زبانوں میں سینکڑوں کی تعداد میں ایسے قلمی نسخے موجود ہیں، جو خانقاہ اور قدیم پورنیہ کی تاریخ پر مبنی ہیں۔ ان نایاب نسخوں میں حضرت بندگی مصطفیٰ عثمانی کے خطوط کا عکسی مجموعہ ’ (1)مکتوباتِ جمالی‘

اور دیگر مصنفین کے:

  1. گنجِ ارشدی
  2. تاریخِ بادشاہان دہلی
  3. رسالہِ ہیئت و نجوم
    خصوصی طور پر قابل ذکر ہیں۔ ان کے علاوہ خانقاہ میں کئی دیگر انتہائی اہم دستاویزی نسخے بھی بے حد منظم اور محفوظ حالت میں موجود ہیں، جو ضلع پورنیہ کی تہذیب، ثقافت اور تاریخ کو روشناس کراتے ہیں اور پورنیہ کا قدیم تاریخی ورثہ ہیں۔
    قلمی نسخوں کے معائنے کے دوران ضلع کلچر آفیسر نے خانقاہ کے ذمہ داران سے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا:

عربی، فارسی اور اردو زبان کے ان پیچیدہ نسخوں کی تشریح اور ترجمے کے لیے اردو مترجم وسیم احمد علیمی اور اسسٹنٹ اردو مترجم عبدالغنی بھی انتظامی ٹیم کے معاون کے طور پر موجود تھے۔


ضلع آرٹ اینڈ کلچر آفیسر کی نگرانی میں وسیم احمد علیمی نے ان تمام تاریخی قلمی نسخوں کو کامیابی کے ساتھ ’گیان بھارتم‘پورٹل پر اپلوڈ کرنے کی یقین دہانی کی اور ساتھ ہی خانقاہ کے منتظمین کو اعتماد دلایا کہ حکومت صرف ان نسخوں کو ڈیجیٹلائز کر رہی ہے نسخے کی ملکیت بلا شبہ خانقاہ کے سپرد ہی رہے گی۔ اس کے بعد افسران نے چمنی بازار میں واقع مشہور بزرگ حضرت بندگی مصطفیٰ عثمانی کے مزار پر حاضری دی اور اس تاریخی مقام کا معائنہ بھی کیا جہاں ضلع تہذیب و ثقافت افسر جناب پنکج کمار پٹیل نے حضرت بندگی کے مزار پر حاضری کو اپنی سعادت قرار دیا اور کہا کہ صوفی سنتوں نے ہمیشہ قومی یک جہتی کا پیغام دیا ہے۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر