خبرنامہ

ابھیشیک بنرجی کے خلاف امت شاہ کو دھمکی دینے پر مقدمہ درج

ترنمول کانگریس کے رکنِ پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی کے خلاف مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو مبینہ طور پر دھمکی آمیز اور اشتعال انگیز زبان استعمال کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ایک سماجی کارکن راجیو سرکار کی شکایت پر عمل میں آئی۔پولیس حکام کے مطابق معاملہ ودھان نگر سائبر کرائم تھانے میں درج کیا گیا، جہاں مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آر قائم کی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مقدمے میں غیر ضمانتی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں، جن کے تحت سزا اور جرمانے کی گنجائش موجود ہے۔
شکایت میں الزام لگایا گیا ہے کہ انتخابی مہم کے دوران ابھیشیک بنرجی نے مرکزی وزیر داخلہ کو یہ چیلنج دیا تھا کہ انتخابی نتائج کے بعد وہ مرکزی سکیورٹی کے بغیر عوام کا سامنا کریں۔ شکایت کنندہ کے مطابق اس بیان سے ریاست میں سیاسی کشیدگی اور بدامنی پیدا ہونے کا خدشہ تھا۔راجیو سرکار نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ وہ پہلے اپنی شکایت لے کر مقامی تھانے گئے تھے، جہاں انہیں سائبر کرائم ونگ سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا گیا۔ بعد ازاں انہیں اطلاع دی گئی کہ ابھیشیک بنرجی کے خلاف باضابطہ ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔
ادھر ترنمول کانگریس کی جانب سے ابھی تک اس معاملے پر کوئی تفصیلی ردِعمل سامنے نہیں آیا، تاہم سیاسی حلقوں میں اس مقدمے کو لے کر بحث تیز ہو گئی ہے

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر