خبرنامہ

راہل گاندھی نے وجے کو وزیرِ اعلیٰ بننے پر مبارک باد دی

تمل ناڈو کی سیاست میں ایک اہم پیش رفت اُس وقت سامنے آئی جب کانگریس رہنما راہل گاندھی نے تملگا ویتری کڑگم (ٹی وی کے) کے سربراہ سی جوزف وجے کو وزیرِ اعلیٰ بننے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ تمل ناڈو کے عوام نے ایک نئی نسل، نئی آواز اور نئے نظریے پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ راہل گاندھی نے امید ظاہر کی کہ وجے ریاست کے عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے اور ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز کریں گے۔راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں وجے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمل ناڈو کی عوام نے تبدیلی کے حق میں فیصلہ دیا ہے اور یہ فیصلہ ریاست کی سیاست میں ایک نئے باب کا آغاز ثابت ہو سکتا ہے۔
سی جوزف وجے کی حلف برداری تقریب چنئی کے جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی، جہاں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما اور ہزاروں کارکنان موجود تھے۔ اس موقع پر راہل گاندھی بھی تقریب میں شریک ہوئے اور انہوں نے وجے کو وزارتِ اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی۔سیاسی حلقوں کے مطابق ٹی وی کے کو اسمبلی میں واضح اکثریت حاصل نہیں تھی، جس کے بعد کانگریس نے اہم سیاسی قدم اٹھاتے ہوئے دراوڑ منیترا کڑگم (ڈی ایم کے) سے اپنی حمایت واپس لے لی۔ بعد ازاں کانگریس کے پانچ اراکینِ اسمبلی نے ٹی وی کے کی حمایت کا اعلان کیا، جس سے وجے کو حکومت بنانے میں مدد ملی۔
تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ یہ تبدیلی تمل ناڈو کی سیاست میں طاقت کے توازن کو بدل سکتی ہے۔ فلمی دنیا سے سیاست میں آنے والے وجے نے کم وقت میں عوامی مقبولیت حاصل کی اور نوجوان طبقے میں خاصی پذیرائی پائی۔ ان کی جماعت نے انتخابی مہم کے دوران روزگار، تعلیم، مہنگائی اور عوامی فلاح جیسے مسائل کو نمایاں طور پر اٹھایا تھا۔اب دیکھنا یہ ہوگا کہ نئی حکومت عوامی امیدوں پر کس حد تک پورا اترتی ہے اور تمل ناڈو کی سیاست میں یہ اتحاد مستقبل میں کیا رخ اختیار کرتا ہے۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر