خبرنامہ

مغربی بنگال: شوبھندو ادھیکاری کابینہ کے محکموں کا باضابطہ اعلان

مغربی بنگال میں نئی حکومت کے قیام کے بعد کابینہ کے وزراء کے درمیان مختلف محکموں کی ذمہ داریاں تقسیم کر دی گئی ہیں۔ ریاستی حکومت کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ شوبھندو ادھیکاری نے متعدد اہم محکمے اپنے پاس برقرار رکھے ہیں، جب کہ دیگر وزارتیں کابینہ کے ارکان میں تقسیم کر دی گئی ہیں۔یاد رہے کہ 9 مئی کو شوبھندو ادھیکاری کے ساتھ چند وزراء نے حلف اٹھایا تھا اور ان کے قلمدانوں کا اعلان اسی وقت کر دیا گیا تھا۔ بعد ازاں یکم جون کو کابینہ میں شامل ہونے والے مزید 35 وزراء کے محکموں کے بارے میں غور و خوض کا عمل جاری رہا۔ مختلف سطحوں پر مشاورت کے بعد اب ان تمام وزارتوں کی ذمہ داریاں باضابطہ طور پر طے کر دی گئی ہیں۔

اعلان کے مطابق وزیراعلیٰ کے پاس محکمہ داخلہ، قانون و انصاف، اراضی و محصولات، بجلی، اطلاعات و ثقافت، امداد و بازآبادکاری، انتظامی اصلاحات اور پہاڑی امور جیسے اہم شعبے برقرار رہیں گے۔کابینہ میں شامل سواپن داس گپتا کو وزیر خزانہ مقرر کیا گیا ہے۔ پیشے کے اعتبار سے معالج شاردوت مکھرجی کو محکمہ صحت کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ اسی طرح سینئر سیاست دان اور مانک تلا اسمبلی حلقے کے رکن تپس رائے کو صنعت و تجارت کا قلمدان سونپا گیا ہے۔تعلیمی شعبے میں جگن ناتھ چٹرجی کو اعلیٰ تعلیم کا وزیر بنایا گیا ہے، جب کہ شمالی بنگال سے تعلق رکھنے والے بی جے پی رہنما دیپک برمن کو اسکولی تعلیم کی وزارت دی گئی ہے۔
9 مئی کو حلف اٹھانے والے وزراء میں دلیپ گھوش کو پنچایت، زرعی مارکیٹنگ اور حیوانی وسائل کی ترقی کے محکمے ملے ہیں۔ اشوک کیرتنیا کو خوراک و رسد، خودی رام ٹوڈو کو قبائلی ترقی اور اگنی مترا پال کو شہری ترقی کی وزارت سونپی گئی ہے۔
شمالی بنگال کے ایک اور سینئر رہنما شنکر گھوش کو پارلیمانی امور اور سیاحت کا قلمدان دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اندرنیل خان کو کھیل و امورِ نوجوانان کا وزیر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ نشیت پرمانک کو شمالی بنگال کی ترقی سے متعلق وزارت کی ذمہ داری دی گئی ہے۔دوسری جانب بی جے پی کے سینئر رہنما ارجن سنگھ کو محنت اور ٹرانسپورٹ کے محکمے سونپے گئے ہیں۔ نئی کابینہ میں محکموں کی یہ تقسیم ریاستی حکومت کی آئندہ پالیسیوں اور انتظامی ترجیحات کے حوالے سے اہم سمجھی جا رہی ہے۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر