خبرنامہ

خان سر تنازع میں سی بی آئی جانچ کا مطالبہ

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں دو معروف کوچنگ اداروں سے وابستہ اساتذہ، خان سر اور روشن آنند، کے درمیان جاری تنازع نے ایک نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔ اس معاملے میں اب راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سینئر رہنما تیجسوی یادو بھی میدان میں آ گئے ہیں اور انہوں نے اس پورے معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لیے سی بی آئی انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔تیجسوی یادو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ دو کوچنگ اداروں کے درمیان اختلافات کے بعد مبینہ طور پر مارپیٹ، توڑ پھوڑ اور فائرنگ جیسے واقعات پیش آئے، جن کے حوالے سے دونوں فریق ایک دوسرے پر الزامات عائد کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کوچنگ ڈائریکٹر روشن آنند کے بھائی پرنس یادو کی نیپال میں مشتبہ حالات میں موت کی خبر سامنے آنے کے بعد معاملہ مزید حساس اور سنگین ہو گیا ہے۔
آر جے ڈی رہنما نے بتایا کہ انہوں نے وزیراعلیٰ کو ایک خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ عوامی خدشات اور معاملے کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات سی بی آئی کے حوالے کی جائیں تاکہ تمام پہلوؤں کا غیر جانبدارانہ اور گہرائی سے جائزہ لیا جا سکے۔ انہوں نے زور دیا کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے۔دوسری جانب پیر کے روز بیؤر جیل سے رہائی کے بعد روشن آنند نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کے خلاف ایک منظم سازش کی گئی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان کے بھائی کی موت کے پیچھے خان سراور ایک کولڈ اسٹوریج کے مالک آر ایس پرساد کا کردار ہو سکتا ہے۔ روشن آنند کا کہنا تھا کہ جب تک وہ آزاد تھے، ان کے بھائی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، لیکن ان کی گرفتاری کے بعد یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔
انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ فائرنگ کے حوالے سے ان پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔ ان کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ گولیاں ان کی جانب سے نہیں چلائی گئیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر الزامات درست ہیں تو پھر دوسرے فریق کے خلاف اب تک سخت کارروائی کیوں نہیں کی گئی۔ادھر خان سر نے روشن آنند کے بھائی کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔ تاہم اس پورے معاملے میں مختلف دعوؤں اور الزامات کے باعث صورتحال بدستور پیچیدہ بنی ہوئی ہے اور عوام کی نظریں اب ممکنہ تحقیقات اور سرکاری کارروائی پر مرکوز ہیں۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر