خبرنامہ

امریکہ میں بوئنگ طیارے کی لینڈنگ کے دوران آگ بھڑک اٹھی

امریکہ کے ڈین ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران بوئنگ طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی، تاہم 179 مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا، ایک شخص معمولی زخمی ہوا۔ امریکہ کے ڈین (DEN) ایئرپورٹ پر ایک بوئنگ طیارے کے انجن میں خرابی کے باعث لینڈنگ کے دوران آگ لگ گئی۔ اس وقت طیارے میں 179 […]

خبرنامہ

لوناوالا میں گینگ ریپ کا واقعہ، ایک ملزم گرفتار

لوناوالا میں ایک نوجوان لڑکی کے ساتھ گینگ ریپ کا واقعہ، پولیس نے ایک ملزم گرفتار کر لیا جب کہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔ مہاراشٹر کے لوناوالا میں ایک نوجوان لڑکی کے ساتھ گینگ ریپ کا ایک المناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ پولیس کے مطابق، ملزمان نے مظلومہ کو زبردستی اپنی گاڑی میں بٹھایا […]

ادب سرائے

غزل کا فن

آل احمد سرور غزل کے سلسلے میں پہلے اپنے دو شعر پڑھنے کی اجازت چاہتا ہوں،غزل میں ذات بھی ہے اور کائنات بھی ہے ہماری بات بھی ہے اور تمہاری بات بھی ہےسرور اس کے اشارے داستانوں پر بھی بھاری ہیں غزل میں جوہرِ اربابِ فن کی آزمایش ہےیعنی غزل میں ذاتی واردات کا بیان […]

خبرنامہ

انل امبانی کے دفاتر پر ای ڈی کا چھاپہ، 3000 کروڑ کا گھپلہ زیر تفتیش

ای ڈی نے 3000 کروڑ کے مبینہ گھپلے میں انل امبانی گروپ سے جڑی کمپنیوں پر دہلی و ممبئی میں چھاپے مارے، معاملہ منی لانڈرنگ اور قرض فراڈ سے جڑا ہے۔ رِلاینس گروپ کے چیئرمین انل امبانی سے منسلک دہلی اور ممبئی میں واقع مختلف دفاتر اور مقامات پر گزشتہ 48 گھنٹوں سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ […]

خبرنامہ

بہار میں صحافیوں کی پنشن میں بڑا اضافہ: نتیش کمار

وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بہار کے صحافیوں کی پنشن 6 ہزار سے بڑھا کر 15 ہزار اور وفات کے بعد اہلِ خانہ کے لیے 10 ہزار ماہانہ کرنے کا اعلان کیا۔ بہار اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے دوران ریاست کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے صحافیوں کے لیے ایک اہم اعلان کیا ہے۔ اب […]

سیاسی بصیرت

بہار میں بھاجپا ۔جنتا دل متحدہ اتحاد ایک دوسرے کی مجبوری

ڈاکٹر مشتاق احمد بہار کی سیاست پر نگاہ رکھنے والے سیاسی مبصرین اس حقیقت سے کما حقہٗ واقف ہیں کہ گزشتہ تین دہائیوں سے ریاست میں کسی بھی ایک سیاسی جماعت کو اکثریت حاصل نہیں رہی ہے ۔نتیجہ ہے کہ مختلف سیاسی جماعتیں اتحادی حکومت تشکیل دینے پر مجبور ہوتی رہی ہیں۔۱۹۹۰ء کے بعد مسلسل […]

خبرنامہ

چیف جسٹس کا دوٹوک پیغام:عہدہ غرور کے لیے نہیں،خدمت کے لیے ہے

چیف جسٹس بھوشن گوی نے دریاپور میں عدالتی عمارت کے افتتاح پر کہا کہ عہدہ خدمت کے لیے ہے، غرور کے لیے نہیں—کرسی اگر سر چڑھے تو انصاف ختم ہو جاتا ہے۔ سپریم کورٹ آف انڈیا کے چیف جسٹس، جسٹس بھوشن گوی نے مہاراشٹرا کے ضلع امراؤتی کے دریاپور علاقے میں نئی تعمیر شدہ عدالتی […]

شناخت

سلطان التارکین، حضرت سید اشرف جہانگیر سمنانی

فتی قاضی فضل رسول مصباحی اولیاءِ کاملین کی سرزمین ہند میں جن ہستیوں نے رشد و ہدایت، تزکیۂ نفس، اشاعتِ طریقت اور خدمتِ خلق کا ناقابلِ فراموش باب رقم کیا، اُن میں حضرت سید اشرف جہانگیر سمنانی کی شخصیت ایک درخشاں آفتاب ہے، جن کی حیاتِ مبارکہ ترکِ دنیا، سلوکِ طریقت اور تربیتِ اُمت کا […]

خبرنامہ

بڑی تعداد میں ووٹر خارج، انتخابی نتائج پر اثر کا خدشہ

بہار انتخابات سے پہلے ووٹر لسٹ سے 61 لاکھ ناموں کے ممکنہ حذف پر سیاسی ہنگامہ، مہاگٹھ بندھن نے احتجاج کی دھمکی دی، الیکشن کمیشن کا دعویٰ 99 فیصد جائزہ مکمل۔ بہار میں آئندہ اسمبلی انتخابات سے قبل ووٹر لسٹ کے خصوصی گہرائی سے جائزے (Special Intensive Revision – SIR) کو لے کر سیاسی ہلچل […]

خبرنامہ

جھالاواڑ:اسکول کی چھت گرنے سے 4 بچوں کی ہلاکت، متعدد زخمی

راجستھان کے جھالاواڑ میں ایک سرکاری اسکول کی چھت گرنے سے 4 بچوں کی جان چلی گئی اور 17 زخمی ہوئے، واقعے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات جاری ہیں جبکہ زخمیوں کا علاج سرکاری خرچ پر ہو رہا ہے۔ راجستھان کے ضلع جھالاواڑ کے منوہر تھانہ علاقے کے پیپلوڈی گاؤں میں ایک سرکاری اسکول کی […]