Uncategorized

امت شاہ، نڈا کی ملاقات کے بعد وانگچک نے انشن توڑا

رکن سونم وانگچک نے گزشتہ رات اپنا بھوک ہڑتال ختم کر دیا۔ اس پیش رفت کے بعد ان کے احتجاج کے خاتمے سے متعلق کئی اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں، جن سے معلوم ہوتا ہے کہ حکومت اور سونم وانگچک کے درمیان رابطوں کا ایک سلسلہ جاری تھا جس کے نتیجے میں یہ تعطل ختم ہوا۔اطلاعات کے مطابق مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا اور مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے درمیان تقریباً چار گھنٹے تک اہم مشاورت ہوئی۔ اس دوران مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا اور بعد ازاں سونم وانگچک کی قریبی ساتھی گیتانجلی سے بھی رابطہ کیا گیا۔ ان مذاکرات اور رابطوں کے بعد دونوں فریقوں کے درمیان اتفاقِ رائے کی فضا بنی، جس کے نتیجے میں وانگچک نے اپنی طویل بھوک ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔
سونم وانگچک نے سب سے پہلے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام کے ذریعے اپنے بھوک ہڑتا کے خاتمے کی اطلاع دی۔ اس کے بعد انہوں نے یوٹیوب پر تقریباً 11 منٹ 30 سیکنڈ پر مشتمل ایک ویڈیو جاری کی، جس میں انہوں نے پورے معاملے کی تفصیلات بیان کیں اور بتایا کہ کن حالات میں یہ فیصلہ کیا گیا۔یاد رہے کہ سونم وانگچک نے ’’کاکروچ جنتا پارٹی‘‘ کے کارکنوں اور طلبہ تنظیموں کے ساتھ مل کر نیٹ امتحان کے مبینہ پرچہ لیک کے خلاف احتجاج شروع کیا تھا۔ وہ ابتدائی 20 دن نئی دہلی کے جنتر منتر پر بھوک ہڑتال پر بیٹھے رہے۔ لیکن ان کی صحت بگڑنے کے خدشات کے پیش نظر 21ویں روز دہلی پولیس ان کی اجازت کے بغیر زبردستی انہیں علاج کے لیے صفدر جنگ اسپتال لے گئی۔
بعد ازاں دہلی ہائی کورٹ کی ہدایت پر سونم وانگچک کو گروگرام کے میدانتا اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا طبی معائنہ اور علاج جاری رہا۔ اسی اسپتال میں گزشتہ رات مرکزی وزیر جے پی نڈا اور ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی موجودگی میں انہوں نے باضابطہ طور پر اپنا انشن ختم کیا۔دوسری جانب نیٹ۔یو جی امتحان سے متعلق تنازع اور طلبہ کے احتجاج کا سلسلہ اب بھی موضوعِ بحث بنا ہوا ہے۔ مختلف طلبہ تنظیمیں امتحانی نظام میں شفافیت، ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی اور مکمل تحقیقات کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ سونم وانگچک کے انشن کے خاتمے کو اگرچہ ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، لیکن اس معاملے سے جڑے مطالبات اور سوالات اب بھی اپنی جگہ موجود ہیں۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

Uncategorized

جیو اور ایئر ٹیل کا اسپیس ایکس کے ساتھ تاریخی معاہدہ

ریلائنس جیو اور ایئر ٹیل نے اسپیس ایکس کے ساتھ معاہدہ کیا ہے تاکہ بھارت کے دور دراز علاقوں میں
Uncategorized

آپریشن سندور کے بعد فائر بندی پر بات چیت

بھارت اور پاکستان کے ڈی جی ایم اوز نے فائر بندی پر اتفاق کیا، جس میں دونوں ممالک نے ایک