خبرنامہ

اکیسویں صدی میں اردو خودنوشت کے موضوع پر دو روزہ قومی سیمینار

کولکاتا۔دی مسلم انسٹی ٹیوٹ، کولکاتا کے زیرِ اہتمام اور مغربی بنگال اردو اکاڈمی (محکمہ اقلیتی امور و مدرسہ تعلیم، حکومت مغربی بنگال) کے مالی تعاون سے “اکیسویں صدی میں اردو خودنوشت” کے عنوان پر دو روزہ قومی سیمینار 25 اور 26 مارچ 2026 کو منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ اہم علمی و ادبی پروگرام حاجی محمد محسن ہال، دی مسلم انسٹی ٹیوٹ، کولکاتا میں منعقد ہوگا جس میں ملک کے مختلف تعلیمی و ادبی اداروں سے وابستہ ممتاز اساتذہ، محققین اور اہلِ قلم شرکت کریں گے۔
سیمینار کا افتتاحی اجلاس بدھ 25 مارچ کو دوپہر 2:30 بجے تا 3:30 بجے منعقد ہوگا۔ اس موقع پر ڈاکٹر نعیم انیس (اعزازی جنرل سکریٹری، دی مسلم انسٹی ٹیوٹ) خیر مقدمی کلمات پیش کریں گے جبکہ افتتاح جناب محمد ندیم الحق (صدر، دی مسلم انسٹی ٹیوٹ) انجام دیں گے۔ اجلاس کی صدارت پروفیسر شہاب ظفر اعظمی (پروفیسر، شعبۂ اردو، پٹنہ یونیورسٹی) کریں گے جبکہ ڈاکٹر زین رامش (صدر شعبۂ اردو، ونوبابھاوے یونیورسٹی، ہزاری باغ) کلیدی خطبہ پیش کریں گے۔ اس موقع پر محترمہ نزہت زینب (سکریٹری، مغربی بنگال اردو اکاڈمی)، ڈاکٹر دبیر احمد (چیئرمین، ایوارڈ سب کمیٹی، مغربی بنگال اردو اکاڈمی) اور جناب قمر الدین ملک (چیئرمین، ڈیبیٹ سب کمیٹی، دی مسلم انسٹی ٹیوٹ) مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوں گے۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر جاوید اختر انجام دیں گے جبکہ ہدیۂ تشکر جناب ساجد خان پیش کریں گے۔
افتتاحی اجلاس کے بعد پہلا علمی اجلاس شام 3:30 بجے تا 5:00 بجے منعقد ہوگا جس کی صدارت ڈاکٹر زین رامش کریں گے اور نظامت ڈاکٹر نعیم انیس کے سپرد ہوگی۔ اس نشست میں پروفیسر شہاب ظفر اعظمی، ڈاکٹر تسلیم عارف، ڈاکٹر عزیر احمد، ڈاکٹر مسرت جہاں، جناب محمد شہباز عالم اور جناب نایاب حسن اپنے تحقیقی مقالات پیش کریں گے۔ اس اجلاس کے اختتام پر جناب شمس الصالحین ہدیۂ تشکر پیش کریں گے۔
سیمینار کے دوسرے دن یعنی جمعرات 26 مارچ 2026 کو صبح 10:30 بجے تا 1:00 بجے دوسرا اجلاس منعقد ہوگا جس کی صدارت پروفیسر شہاب ظفر اعظمی کریں گے جبکہ نظامت جناب منظر جمیل کے ذمہ ہوگی۔ اس نشست میں پروفیسر عباس رضا نیر، ڈاکٹر سعید احمد، ڈاکٹر امتیاز احمد علیمی، جناب محمد سجاد انصاری، ڈاکٹر محمد فاروق اور جناب فیضان احمد مقالات پیش کریں گے۔ اس اجلاس میں ہدیۂ تشکر جناب ساجد پرویز پیش کریں گے۔
اسی روز سہ پہر 2:00 بجے تا 5:00 بجے تیسرا اجلاس منعقد ہوگا جس کی صدارت ڈاکٹر نعیم انیس کریں گے اور نظامت ڈاکٹر ومیق الارشاد علی القادری کے سپرد ہوگی۔ اس نشست میں ڈاکٹر محمد امتیاز احمد، جناب ارشاد آرزو، ڈاکٹر شاہد اقبال، ڈاکٹر احمد معراج، محترمہ شکیلہ بانو، جناب آفاق حیدر اور جناب عبد الوارث اپنے تحقیقی مقالات پیش کریں گے۔ اجلاس کے اختتام پر جناب محمد نور الدین ہدیۂ تشکر پیش کریں گے۔
سیمینار کا اختتامی اجلاس اور تقسیمِ اسناد جمعرات 26 مارچ کو شام 5:00 بجے تا 5:30 بجے منعقد ہوگا، جس میں مقالہ نگاروں اور شرکاء کو اسناد سے نوازا جائے گا۔
دی مسلم انسٹی ٹیوٹ کے اعزازی جنرل سکریٹری ڈاکٹر نعیم انیس نے اس علمی و ادبی پروگرام میں اہلِ علم، اساتذہ، طلبہ اور ادب سے دلچسپی رکھنے والے افراد سے شرکت کی مؤدبانہ اپیل کی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ سیمینار اردو خودنوشت نگاری کے جدید رجحانات اور تحقیقی جہات کو سمجھنے میں اہم کردار ادا کرے گا اور اردو ادب کی اس اہم صنف پر سنجیدہ علمی گفتگو کو فروغ دے گا۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر