خبرنامہ

نکولس مادورو کی گرفتاری، امریکہ منتقلی اور کارروائی کا آغاز

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی گرفتاری کے بعد عالمی سیاست میں ایک غیر معمولی ہلچل دیکھنے میں آ رہی ہے۔ دستیاب اطلاعات کے مطابق، مادورو کو وینزویلا میں حراست میں لیے جانے کے بعد ایک امریکی فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے دارالحکومت کاراکاس سے باہر منتقل کیا گیا۔ یہ کارروائی انتہائی خفیہ انداز میں انجام دی گئی، جس کے بعد انہیں امریکی بحریہ کے جنگی جہاز یو ایس ایس ایوو جیما پر لے جایا گیا۔امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اس واقعے کے بعد اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر نکولس مادورو کی ایک تصویر شیئر کی، جس کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ مادورو اس وقت یو ایس ایس ایوو جیما پر موجود ہیں۔ اس پوسٹ کے بعد بین الاقوامی سطح پر بحث کا آغاز ہو گیا اور مختلف ممالک میں سیاسی ردعمل سامنے آنے لگا۔
ذرائع کے مطابق، امریکی بحری جہاز سے مادورو کو پہلے کیوبا منتقل کیا گیا، جہاں مختصر قیام کے بعد انہیں نیویارک لے جایا گیا۔ نیویارک پہنچنے پر صدر مادورو کو امریکی ادارے ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن (ڈی ای اے کے دفتر لے جایا گیا، جہاں ان سے ابتدائی پوچھ گچھ کی گئی۔ بعد ازاں انہیں مین ہیٹن میں واقع ڈی ای اے آفس سے بروکلین کے میٹروپولیٹن ڈیٹینشن سینٹر منتقل کر دیا گیا، جہاں وہ اس وقت حراست میں ہیں۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ نکولس مادورو پر منشیات کی اسمگلنگ اور غیر قانونی اسلحہ کی ترسیل سے متعلق سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انہیں پیر کے روز امریکی عدالت میں پیش کیا جائے گا، جہاں ان الزامات پر سماعت شروع ہو سکتی ہے۔
یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ نکولس مادورو اس سے قبل ان الزامات کو مکمل طور پر مسترد کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے بارہا کہا ہے کہ ان کا کسی بھی منشیات کارٹیل یا غیر قانونی نیٹ ورک سے کوئی تعلق نہیں اور یہ تمام الزامات سیاسی دباؤ اور بین الاقوامی سازش کا حصہ ہیں۔ادھر وینزویلا میں اس پیش رفت کے بعد بے چینی کی فضا ہے، جبکہ لاطینی امریکہ سمیت دنیا کے کئی ممالک میں اس معاملے کو بین الاقوامی قوانین اور ریاستی خودمختاری کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ امریکہ اور وینزویلا کے تعلقات میں ایک نیا اور حساس موڑ ثابت ہو سکتا ہے، جس کے اثرات آنے والے دنوں میں عالمی سیاست پر نمایاں طور پر مرتب ہو سکتے ہیں۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر