خبرنامہ

بی جے پی میں بڑی تنظیمی تبدیلی،سنجے سراوگی بہارکے نئے صدر مقرر

بھارتیہ جنتا پارٹی نے تنظیمی سطح پر ایک اور اہم فیصلہ کرتے ہوئے بہار میں اپنی قیادت میں تبدیلی کر دی ہے۔ اتر پردیش میں نئے صوبائی صدر کی تقرری کے ایک دن بعد، پیر کے روز پارٹی نے بہار بی جے پی کے نئے صوبائی صدر کے نام کا اعلان کیا۔ اس فیصلے کو آنے والے سیاسی اور انتخابی تناظر میں خاصا اہم سمجھا جا رہا ہے۔بی جے پی کے قومی جنرل سیکریٹری ارون سنگھ کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ اعلانیے کے مطابق دربھنگہ سے بی جے پی کے رکنِ اسمبلی سنجے سراوگی کو بہار بی جے پی کا نیا صوبائی صدر مقرر کیا گیا ہے۔ پارٹی کے خط میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ تقرری بی جے پی کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا کی منظوری سے کی گئی ہے اور اس کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔
سنجے سراوگی بہار کی سیاست میں ایک جانا پہچانا نام ہیں اور دربھنگہ اسمبلی حلقے کی نمائندگی کرتے ہیں۔ وہ اس عہدے پر دلپ جیسوال کی جگہ لیں گے، جو اس سے قبل بہار بی جے پی کے صوبائی صدر تھے اور اس وقت بہار حکومت میں وزیر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق تنظیم اور حکومت کے درمیان توازن قائم رکھنے کے مقصد سے یہ تبدیلی عمل میں لائی گئی ہے۔بی جے پی نے حالیہ دنوں میں مختلف ریاستوں میں تنظیمی سطح پر سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔ اتوار کے روز مرکزی وزیرِ مملکت برائے خزانہ اور سات مرتبہ لوک سبھا کے رکن پارلیمان پنکج چودھری کو اتر پردیش بی جے پی کا صوبائی صدر مقرر کیا گیا تھا۔ ان کی تقرری کو بھی آئندہ سیاسی حکمتِ عملی کا حصہ مانا جا رہا ہے۔


اسی روز بہار حکومت میں وزیر نتن نبین کو بھارتیہ جنتا پارٹی کا قومی عاملہ صدر مقرر کیے جانے کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔ پیر کے روز نتن نبین نے نئی دہلی میں واقع بی جے پی کے مرکزی دفتر میں باضابطہ طور پر اپنے عہدے کا چارج سنبھالا۔ اس موقع پر پارٹی کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا اور مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ بھی موجود تھے۔سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ بی جے پی کی جانب سے تنظیمی سطح پر کی جانے والی یہ تقرریاں پارٹی کو ریاستی اور قومی سطح پر مزید مضبوط بنانے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔ خاص طور پر بہار اور اتر پردیش جیسی اہم ریاستوں میں قیادت کی تبدیلی کو آنے والے انتخابات کے تناظر میں نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر