خبرنامہ

وِن گروپ کا تلنگانہ میں اسمارٹ سٹی اور سرمایہ کاری منصوبہ

جنوب مشرقی ایشیا کی بڑی کاروباری کمپنی وِن گروپ نے بھارت میں اپنی موجودگی مزید مضبوط کرنے کے لیے تلنگانہ حکومت کے ساتھ ایک تاریخی سمجھوتہ کر لیا ہے۔ حال ہی میں کمپنی نے اپنے الیکٹرک کار برانڈ ’ون فاسٹ‘ کی بھارت میں لانچنگ کے بعد تمل ناڈو میں مینوفیکچرنگ پلانٹ کا افتتاح کیا تھا۔ اب کمپنی نے تلنگانہ رائزنگ گلوبل سمِٹ کے دوران ریاست میں مختلف شعبوں کی ترقی کے لیے تین ارب ڈالر کی خطیر سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے۔اس معاہدے کے تحت تقریباً 2,500 ہیکٹر پر مشتمل ایک بڑے ملٹی سیکٹر ڈویلپمنٹ ماڈل کو عملی شکل دی جائے گی، جس میں اسمارٹ شہری منصوبہ بندی، الیکٹرک موبلٹی، صحت، تعلیم، سیاحت، قابلِ تجدید توانائی اور بنیادی اسٹریٹجک انفراسٹرکچر شامل ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ سرمایہ کاری بھارت میں ویتنامی سرمایہ کاروں کے لیے نئے دور کا آغاز ثابت ہو سکتی ہے۔
ون ہومز اسمارٹ سٹی کا منصوبہ
وِن گروپ کی رئیل اسٹیٹ کمپنی ’ون ہومز‘ تلنگانہ میں 1,080 ہیکٹر پر محیط ایک جدید اسمارٹ سٹی قائم کرے گی، جہاں تقریباً دو لاکھ افراد کے رہنے کی گنجائش ہوگی۔ اس منصوبے میں بلند و پست رہائشی عمارتیں، عالمی معیار کی سہولیات، ماحول دوست ڈیزائن اور محدود تعمیراتی فٹ پرنٹ شامل ہوں گے۔ توقع ہے کہ اس اسمارٹ سٹی کی تعمیر سے کم از کم 10 ہزار روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
تعلیم، صحت اور ای وی چارچنگ نیٹ ورک
کمپنی 70 ہیکٹر رقبے میں ’وِن اسکول‘ کے K-12 تعلیمی کیمپس، ’ون میک‘ بین الاقوامی ہسپتال اور ریاست کی بڑھتی ہوئی برقی نقل و حمل کی ضروریات کے لیے ’وی گرین‘ چارچنگ نیٹ ورک قائم کرے گی۔ تلنگانہ حکومت کے مطابق یہ ترقی شہری زندگی کے معیار کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ سماجی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔
سیاحت کے لیے میگا انٹرٹینمنٹ زون
سیاحت کے فروغ کے لیے 350 ہیکٹر پر ’ون ونڈرز‘ کے نام سے ایک انٹیگریٹڈ تفریحی مقام بنایا جائے گا، جس میں عالمی معیار کے تھیم پارک، سفاری اور چڑیا گھر شامل ہوں گے۔ یہ منصوبہ نہ صرف ریاست کی سیاحتی آمدنی بڑھائے گا بلکہ ہزاروں نئے روزگار کے مواقع بھی پیدا کرے گا۔
گرین انرجی اور کنیکٹیویٹی
وِن گروپ کی گرین انرجی کمپنی ’ون انرجو‘ 500 ہیکٹر میں 500 میگاواٹ کا سولر پلانٹ قائم کرے گی، جس سے صنعتی، شہری اور ای وی انفراسٹرکچر کو ماحول دوست توانائی فراہم کی جائے گی۔تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ رویند ریدی نے اس سرمایہ کاری کو ریاست کے لیے اعتماد کا بڑا اظہار قرار دیا ہے۔ کمپنی کے سربراہ فام سَن چاؤ کے مطابق تلنگانہ کی صلاحیتیں وِن گروپ کے مستقبل کے اہداف سے مکمل مطابقت رکھتی ہیں۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر