مجمع البحرین انگلش اسپیچ ڈلیوری کمپیٹی شن کا شاندار انعقاد
مصطفائی کلب کی جانب سے حضور مجمع البحرین کی یاد میں اسپیچ مقابلہ منعقد کیا گیا، جس میں مختلف اسکولوں کے باصلاحیت طلبہ نے شرکت کی۔
موضع ریان پور ، بینی باڑی۔مصطفائی کلب کی جانب سے آج مجمع البحرین اسپیچ ڈلیوری کمپیٹیشن کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جس میں علاقے کے مختلف اسکولوں کے طلبہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ پروگرام کا مقصد طلبہ میں تقابلی اندازِ بیان، خود اعتمادی اور زبان دانی کی صلاحیتوں کو فروغ دینا تھا۔
تقریب کے چیف گیسٹ جناب ابو سہیل صاحب سیہرول اور ڈاکٹر فیض ارشد صاحب (شہزادہ حضور مجمع البحرین) نے اپنی موجودگی سے پروگرام کو وقار بخشا۔ اس کے علاوہ مصطفائی کلب کے دیگر ذمےداران نے بھی شرکت کرکے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔مسابقت میں مختلف اسکولوں کے 28 طلبہ نے حصہ لیا، جنھیں تین زمروں سینئر، میڈل (Middle) اور جونیئر میں تقسیم کیا گیا۔ تینوں گروپس کے طلبہ نے بھرپور اعتماد اور عمدہ تیاری کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
نتائج
جونیئر گروپ
اول پوزیشن: مسکان Learn & Grow School
دوم پوزیشن: سمیر عالم
سوم پوزیشن: آیت فاطمہ Learn & Grow School
میڈل گروپ
اول پوزیشن: ناز فاطمہ Mustafai Club
دوم پوزیشن: کنیز فاطمہ Learn & Grow School
سوم پوزیشن: غلام جیلانی Mustafai Club
سینئر گروپ
اول پوزیشن: آفرین خاتون T Raza Academy
دوم پوزیشن: جیا فاطمہT Raza Academy
سوم پوزیشن: ثانیہ خاتون Mustafai Club
تقریب کے اختتام پر مہمانانِ خصوصی نے کامیاب شرکا میں اسناد اور انعامات تقسیم کیے اور طلبہ کی محنت کو سراہا۔ مصطفائی کلب کی جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ وہ مستقبل میں بھی ایسے تعلیمی و تربیتی پروگراموں کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

۔





