خبرنامہ

سپریم کورٹ: فحش اور جھوٹے مواد پر مؤثر نگرانی ضروری

سپریم کورٹ نے جمعرات کو آن لائن پلیٹ فارمز پر فحش، قابل اعتراض یا غیر قانونی مواد کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک ‘منصفانہ، آزاد اور خودمختار’ ادارے کے قیام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ میڈیا اداروں کی طرف سے اپنایا جانے والا سیلف ریگولیشن ماڈل مؤثر نہیں ہے اور اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے مضبوط حکومتی اور قانونی اقدامات کی ضرورت ہے۔چیف جسٹس سوریا کانت اور جسٹس جوی مالیا باگچی کی بینچ پوڈکاسٹر رنویئر الہ آبادیا اور دیگر افراد کی درخواستوں پر سماعت کر رہی تھی۔ یہ درخواستیں شو “انڈیا’ز گاٹ ٹیلنٹ” میں فحش مواد کے حوالے سے درج ایف آئی آر سے متعلق ہیں۔ چند ماہ قبل اس شو کے حوالے سے کافی تنازعہ بھی دیکھنے میں آیا تھا۔
سماعت کے دوران اٹارنی جنرل آر وینکٹرمونی اور سولیسیٹر جنرل توشار مہتا نے عدالت کو بتایا کہ مرکزی حکومت نے کچھ نئے گائیڈ لائنز تجویز کیے ہیں اور اس موضوع پر متعلقہ فریقین سے مشاورت جاری ہے۔سولیسیٹر جنرل نے یہ بھی کہا کہ یہ مسئلہ صرف ‘فحاشی’ تک محدود نہیں ہے بلکہ یوزرز کے تیار کردہ مواد (UGC) میں پھیلنے والے جھوٹ یا غلط معلومات تک بھی پھیلا ہوا ہے، جو لوگ اپنے یوٹیوب چینلز یا دیگر پلیٹ فارمز پر اپلوڈ کرتے ہیں۔
چیف جسٹس سوریا کانت نے حیرانی ظاہر کی کہ ایسے مواد بنانے والوں کے لیے کوئی اصول و ضابطہ موجود نہیں۔ انہوں نے کہا، “میں اپنا چینل بنا لوں اور کسی کے لیے جوابدہ نہ ہوں کسی نہ کسی کو تو جوابدہ ہونا چاہیے۔”انہوں نے مزید کہا کہ اظہار رائے کا حق احترام کے قابل ہونا چاہیے۔ اگر کسی پروگرام میں ایڈلٹ یا حساس مواد شامل ہے تو اسے نشر کرنے سے پہلے ناظرین کو واضح طور پر آگاہ کیا جانا چاہیے تاکہ عوام کو محتاط ہونے کا موقع ملے۔سپریم کورٹ کی یہ رائے اس بات پر زور دیتی ہے کہ آن لائن مواد کی نگرانی کے لیے ایک مضبوط اور خودمختار ادارہ قائم ہونا ضروری ہے، تاکہ صارفین کو نقصان دہ یا فریب دہ معلومات سے محفوظ رکھا جا سکے اور آن لائن ماحول محفوظ اور شفاف بنایا جا سکے۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر