خبرنامہ

صدر ٹرمپ کی بھارت اور پاکستان کے حوالے سے نئی گفتگو

ایشیائی بحرالکاہل اقتصادی تعاون (APEC) اجلاس میں شرکت کے لیے جنوبی کوریا پہنچنے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کی تعریف کی ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ ان کے دل میں وزیرِاعظم مودی کے لیے گہرا احترام اور محبت ہے۔ ان کے مطابق مودی نہایت پُرکشش، بااثر اور مضبوط شخصیت کے مالک ہیں۔انہوں نے ایک مرتبہ پھر یہ دعویٰ بھی دہرایا کہ انہوں نے ہی بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کم کرانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ ٹرمپ کے مطابق انہوں نے ٹیرف (محصولات) لگانے کی تنبیہ کے ذریعے دونوں ممالک کو جنگ سے باز رہنے پر مجبور کیا۔
امریکی صدر نے پاکستان کے وزیرِاعظم شہباز شریف کے بارے میں بھی مثبت رائے دی، جب کہ فوجی سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ’’بہادر اور بہترین فائٹر‘‘ قرار دیا۔واضح رہے کہ مئی 2025 میں پَہلگام حملے کے بعد بھارت نے ’’آپریشن سندور‘‘ کے تحت پاکستان میں متعدد مقامات کو نشانہ بنایا تھا۔ اس کارروائی کے بعد دونوں ممالک کے درمیان محدود فوجی جھڑپیں ہوئیں۔10مئی کو فریقین کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہوا، تاہم پاکستان نے اس دوران بھارت کے پانچ لڑاکا طیارے گرانے کا دعویٰ کیا تھا، جسے بھارت نے مکمل طور پر مسترد کر دیا۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر