خبرنامہ

نیٹ لیک پر ہنگامہ، حکومت سخت قانون لانے کو تیار

نئی دہلی:نیٹ (NEET) امتحان کے مبینہ پرچہ لیک معاملے پر ملک بھر میں جاری بحث، طلبہ کے احتجاج اور عوامی تشویش کے درمیان وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کافی دنوں کے انتظار کے بعد طلبہ کے نام ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت امتحانی نظام میں شفافیت برقرار رکھنے کے لیے مزید سخت اقدامات کرے گی اور ایسے عناصر کے خلاف کڑی کارروائی کی جائے گی جو نوجوانوں کے مستقبل کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ وہ اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ پرچہ لیک جیسے واقعات لاکھوں طلبہ اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے شدید ذہنی دباؤ اور مایوسی کا سبب بنتے ہیں۔ ان کے مطابق حکومت نے معاملہ سامنے آنے کے بعد مختلف قانونی اور انتظامی اقدامات کیے ہیں تاکہ ذمہ دار افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران متعدد ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔اپنے ویڈیو پیغام میں وزیرِ اعظم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ حکومت کی اولین ترجیح یہ تھی کہ طلبہ کا قیمتی تعلیمی سال ضائع نہ ہونے پائے۔ اسی مقصد کے تحت متعلقہ اداروں نے محدود وقت میں دوبارہ امتحانات کے انعقاد اور نتائج کے عمل کو مکمل کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کیں۔ انہوں نے کہا کہ لاکھوں امیدواروں کے لیے امتحانی عمل کو بروقت مکمل کرنا ایک بڑا چیلنج تھا، جسے سرکاری مشینری نے مربوط انداز میں انجام دیا۔
وزیرِ اعظم نے مزید بتایا کہ امتحانی بے ضابطگیوں اور پرچہ لیک جیسے جرائم سے نمٹنے کے لیے خصوصی قانونی فریم ورک تیار کیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق متعلقہ وزارتوں اور محکموں کو فاسٹ ٹریک عدالتوں کے قیام اور سخت سزاؤں سے متعلق تجاویز تیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ یہ تجاویز جلد کابینہ کے سامنے پیش کی جائیں گی اور منظوری کے بعد قانون سازی کے لیے پارلیمنٹ میں لائی جا سکتی ہیں۔دوسری جانب دارالحکومت دہلی کے جنتَر منتر پر طلبہ اور بعض سماجی و سیاسی گروپوں کا احتجاج بدستور جاری ہے۔ مظاہرین امتحانی نظام میں اصلاحات، پرچہ لیک کی مکمل تحقیقات ، وزیر تعلیم کے استعفے اور ذمہ دار حکام کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ احتجاج کرنے والوں کا مؤقف ہے کہ ملک کے لاکھوں طلبہ کے مستقبل کے تحفظ کے لیے امتحانی نظام کو مزید شفاف اور جواب دہ بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر