خبرنامہ

امریکی بیان پر بھارت میں ہنگامہ، راہل مودی حکومت پر برہم

امریکی حملے میں تین بھارتی ملاحوں کی ہلاکت کے بعد امریکہ اور بھارت کے درمیان سفارتی سطح پر بیان بازی میں شدت آ گئی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے حالیہ بیان نے بھارت میں سیاسی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے، جہاں اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کے مؤقف پر سوالات اٹھانا شروع کر دیے ہیں۔بھارتی پارلیمان میں قائدِ حزب اختلاف راہل گاندھی نے اس معاملے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ تین بھارتی ملاحوں کی جانیں جانے کے چند روز بعد بھی امریکہ کی جانب سے نہ تو افسوس کا اظہار کیا گیا اور نہ ہی کسی قسم کی معذرت سامنے آئی، بلکہ واشنگٹن کی طرف سے سخت لہجے میں ہدایات جاری کی جا رہی ہیں۔
راہل گاندھی کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے تجارتی جہازوں کو امریکی فوج کے احکامات پر فوری عمل درآمد کی ہدایت دی ہے اور خبردار کیا ہے کہ کسی بھی قسم کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے اس طرزِ بیان کو ایک خودمختار ملک کے لیے نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ آزاد ریاستیں اس قسم کی زبان قبول نہیں کرتیں۔انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور الزام عائد کیا کہ حکومت اس معاملے پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے اور امریکی مؤقف کے سامنے مزاحمت دکھانے کے بجائے اسے تسلیم کر رہی ہے۔
دوسری جانب بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کا کہنا ہے کہ انہوں نے بھارتی ملاحوں کی ہلاکت کے معاملے پر امریکی وزیر خارجہ کے ساتھ گفتگو میں سخت احتجاج ریکارڈ کرایا تھا اور بھارت کے تحفظات واضح انداز میں واشنگٹن کے سامنے رکھے تھے۔لیکن امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ سرکاری بیان کے مطابق مارکو روبیو نے گفتگو کے دوران کہا کہ متعلقہ آبنائے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے تمام تجارتی جہازوں کو امریکی فوج کی ہدایات پر فوری عمل کرنا ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی پابندیوں یا ناکہ بندی کی خلاف ورزی اور ایرانی تیل کی غیر قانونی نقل و حمل کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
امریکی بیان کے بعد بھارت میں سیاسی ردعمل مزید تیز ہو گیا ہے اور مختلف حلقے حکومت سے اس معاملے پر واضح اور دوٹوک مؤقف اختیار کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر