خبرنامہ

دھرو راٹھی کی گرفتاری کی خبر سے سیاسی ہلچل تیز

نئی دہلی: یوٹیوبر دھرو راٹھی کو گروگرام میں دہلی پولیس کی جانب سے حراست میں لیے جانے کی اطلاع سامنے آئی ہے۔ فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق، پولیس نے ہفتے کی صبح تقریباً 8 بجے یہ کارروائی کی۔ بتایا گیا ہے کہ اس کارروائی میں گروگرام پولیس نے دہلی پولیس کا تعاون کیا۔ لیکن دھرو راٹھی کو حراست میں لینے کی وجوہات اور متعلقہ معاملے کی تفصیلات تاحال واضح نہیں ہوسکی ہیں۔اس کارروائی پر کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) نے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔ پارٹی کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں دھرو راٹھی اور دیگر زیر حراست افراد کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔ سی جے پی نے اس کارروائی کو حکومت کے مبینہ سخت رویے سے جوڑتے ہوئے اسے جمہوری آوازوں کے خلاف قدم قرار دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق، دھرو راٹھی جمعرات کو بنگلورو میں ایس آئی آرکے خلاف منعقدہ احتجاج میں شریک ہوئے تھے۔ اس کے بعد انہوں نے جمعہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی، جس میں مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے لوگوں سے دہلی کے جنتر منتر پہنچنے اور احتجاج میں شرکت کی اپیل کی گئی تھی۔ہفتے کو جنتر منتر پر سی جے پی کے مجوزہ مظاہرے کے پیش نظر قومی دارالحکومت میں سکیورٹی انتظامات سخت کردیے گئے ہیں۔ جنوبی دہلی کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس اننت متل کے مطابق، احتجاج کے اعلان کو دیکھتے ہوئے جنوبی ضلع سمیت پوری دہلی میں اضافی احتیاطی اقدامات کیے گئے ہیں۔ بین ریاستی اور بین ضلع سرحدوں پر خصوصی نگرانی رکھی جارہی ہے، جبکہ پولیس جانچ کے ذریعے غیر مجاز افراد کی آمدورفت پر نظر رکھ رہی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مختلف سرحدی مقامات پر تقریباً 12 پولیس پکٹ قائم کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ضلع کے اندر متعدد مقامات پر بھی پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق، انتظامات کا بنیادی مقصد احتجاج کے دوران امن و امان برقرار رکھنا ہے۔سی جے پی کے مظاہرے کے پیش نظر تقریباً 25 ہزار پولیس اور نیم فوجی اہلکاروں کی تعیناتی کی اطلاع بھی دی گئی ہے۔ احتجاج کے دوران حالات پر نظر رکھنے کے لیے پولیس باڈی کیمروں کا استعمال کررہی ہے، تاکہ واقعات کی ویڈیو ریکارڈنگ محفوظ رکھی جاسکے۔ دہلی کی سرحدوں کے علاوہ ریلوے اسٹیشنوں، بس ٹرمینلوں اور میٹرو اسٹیشنوں پر بھی نگرانی بڑھا دی گئی ہے۔دھرو راٹھی کی حراست کے معاملے میں مزید سرکاری تفصیلات سامنے آنے کا انتظار ہے۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر