خبرنامہ

8,500کروڑ روپے موجود،اسکول بنیادی سہولتوں سے محروم کیوں؟

نئی دہلی: کاکرواچ جنتا پارٹی کے بانی ابھجیت دیپکے نے پی ایم کیئرز فنڈ میں موجود رقم کے استعمال کے حوالے سے سوال اٹھاتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس فنڈ کی رقم ملک کے سرکاری اسکولوں میں بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے استعمال کی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف فنڈ میں ہزاروں کروڑ روپے موجود ہیں، جبکہ دوسری جانب ملک کے کئی دیہی علاقوں کے اسکول بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔ابھجیت دیپکے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک ویڈیو میں کہا کہ حال ہی میں ایک رپورٹ سامنے آئی تھی جس میں پی ایم کیئرز فنڈ میں تقریباً 8,500 کروڑ روپے موجود ہونے کی بات کہی گئی۔ ان کے مطابق اگر اتنی بڑی رقم موجود ہے تو اس کا فائدہ ان بچوں تک بھی پہنچنا چاہیے جو اسکولوں میں مناسب سہولتوں کے منتظر ہیں۔
انہوں نے اسکولوں کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں بچے بہتر سڑک، مناسب بینچ اور پینے کے صاف پانی جیسی بنیادی سہولتوں کے لیے مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ایک معیاری ماڈل اسکول کی تعمیر پر تقریباً آٹھ کروڑ روپے خرچ ہوں تو 8,500 کروڑ روپے کی رقم سے ایک ہزار سے زیادہ ماڈل اسکول قائم کیے جا سکتے ہیں۔ابھجیت دیپکے نے مزید دعویٰ کیا کہ انہوں نے حال ہی میں دیہی علاقوں کے بعض اسکولوں کا دورہ کیا، جہاں بنیادی سہولتوں کی کمی نظر آئی۔ ان کے مطابق جب انہوں نے متعلقہ حکام سے اسکولوں کی حالت کے بارے میں سوال کیا تو انہیں فنڈز کی کمی کا حوالہ دیا گیا۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ حکومت سے سوال کریں کہ پی ایم کیئرز فنڈ میں موجود رقم کو اسکولوں کی حالت بہتر بنانے کے لیے استعمال کیوں نہیں کیا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیم اور بچوں کی بنیادی ضروریات پر سرمایہ کاری ملک کے مستقبل کے لیے اہم ہے۔کاکروچ جنتا پارٹی نے 15 اگست سے ’’اسکول ٹھیک کرو‘‘ مہم شروع کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ پارٹی کے مطابق اس مہم کا مقصد ملک بھر کے اسکولوں میں بنیادی سہولتوں کی کمی کی جانب توجہ دلانا اور ان کی حالت بہتر بنانے کا مطالبہ کرنا ہے۔ مہم کے ذریعے پارٹی سرکاری اسکولوں کے مسائل کو عوامی سطح پر اجاگر کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر