خبرنامہ

دہلی میں پپو یادو پر حملہ، سکیورٹی پر اٹھے سنگین سوالات

بہار کے ضلع پورنیہ سے رکنِ پارلیمنٹ پپو یادو پر دہلی میں واقع ان کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کے دوران مبینہ حملے کی کوشش کا واقعہ پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق وہ صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے کہ اسی دوران چند افراد وہاں پہنچ گئے، جن کے باعث ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی۔ عینی شاہدین کے مطابق اس دوران ایک شخص نے مبینہ طور پر چاقو سے حملہ کرنے کی کوشش کی جب کہ احتجاج کے دوران چپل بھی پھینکے گئے، جس سے موقع پر افراتفری پھیل گئی۔واقعے کے فوراً بعد وہاں موجود افراد نے مبینہ حملہ آور کو قابو میں لے لیا اور پولیس کے حوالے کر دیا۔ دہلی پولیس نے جائے وقوعہ سے ایک چاقو بھی اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت 34 سالہ سُمیت کے نام سے ہوئی ہے، جو اتر پردیش کے ضلع بلندشہر کا رہنے والا بتایا جاتا ہے اور غازی آباد میں لوہے کے کام سے وابستہ ہے۔
پپو یادو کے میڈیا مشیر نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے ملزم کو تو فوری حراست میں لے لیا، لیکن رکنِ پارلیمنٹ کی سکیورٹی کو یقینی بنانے پر مناسب توجہ نہیں دی۔ ان کے مطابق ایسے حالات میں عوامی نمائندوں کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جانی چاہیے۔ادھر پپو یادو نے واقعے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کبھی سناتن دھرم کی توہین نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر وہاں موجود عوام بروقت مداخلت نہ کرتے تو ان کی جان کو شدید خطرہ لاحق ہو سکتا تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں اپنے سر پر کسی انعام کے اعلان کی کوئی اطلاع نہیں، لیکن انہیں مسلسل جان سے مارنے اور زندہ جلانے جیسی دھمکیاں موصول ہوتی رہی ہیں۔
رکنِ پارلیمنٹ نے مزید کہا کہ وہ پہلے بھی اپنی جان کو لاحق خطرات کے بارے میں متعلقہ اداروں کو آگاہ کر چکے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ان کے خاندان کو بھی دباؤ میں لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ خوفزدہ ہونے والوں میں سے نہیں اور اپنے مؤقف پر قائم رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی جیسے رہنما دباؤ سے نہیں ڈرتے تو وہ بھی اپنے فرائض سے پیچھے ہٹنے والے نہیں۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور مختلف پہلوؤں سے معاملے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر