خبرنامہ

اردو زبان مشترکہ امانت ہے، جس کی نگہداشت تمام اہلِ وطن کی ذمہ داری ہے: اے ڈی ایم، کشن گنج

کشن گنج میں اردو طلبہ کے لیے علمی و تقریری مقابلوں کا انعقاد، اے ڈی ایم محمد عمیر نے اردو کو مشترکہ قومی امانت قرار دیتے ہوئے تحفظ کی ذمہ داری سبھی پر عائد کی۔

کشن گنج، 26 نومبر 2026:محکمہ کابینہ سکریٹریٹ، اردو ڈائریکٹوریٹ کے زیرِ اہتمام اور ضلع انتظامیہ کشن گنج کے تعاون سے 26 نومبر 2026ء کو ضلع اردو زبان سیل، کشن گنج کی جانب سے سمراٹ اشوک بھون، کشن گنج میں اردو طلبہ و طالبات کے لیے علمی و تقریری مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا افتتاح ضلع کے اعلیٰ افسران کے ہاتھوں شمع فروزی کے ذریعے عمل میں آیا، جن میں جناب محمد عمیر، اے ڈی ایم (خصوصی امور)، جناب گرجیش کمار، اے ڈی ایم (محکمہ جاتی جانچ)، جناب محمد عرفان عالم، اے ڈی ایم (عوامی شکایات و تصفیہ)، جناب کندن کمار، ضلع منصوبہ افسر، اور جناب محمد ظفر عالم، ایڈیشنل سکریٹری مع ضلع پنچایتی راج افسر و انچارج افسر، ضلع اردو زبان سیل، کشن گنج شامل تھے۔
ضلع مجسٹریٹ جناب نوین کمار کے حکم کے مطابق ضلع کے مختلف کالجوں اور اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے اردو صحافت، اردو ناول، افسانہ، اوردو شاعری اور تعلیم کی اہمیت وغیرہ جیسے موضوعات پر اپنی تقریری صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ تقریری مقابلوں میں حکم(جج) کے فرائض ڈاکٹر قسیم اختر (مارواڑی کالج، کشن گنج)، ڈاکٹر محمد مقیم منظور (نہرو کالج، بہادر گنج) اور ڈاکٹر رمانہ جمیل صاحبہ (مہیلا کالج، کشن گنج) نے انجام دیے۔
پروگرام کے افتتاح کے موقع پر کلیدی کلمات پیش کرتے ہوئے اے ڈی ایم جناب محمد عمیر نے اردو زبان کی حلاوت اور مشترکہ وراثت پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اردو زبان کو ملک اور صوبے کی مشترکہ زبان کے طور پر مقبولیت حاصل ہونی چاہیے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ’’اردو زبان ملک اور صوبے کی مشترکہ امانت ہے، جس کی نگہداشت تمام اہلِ وطن کی ذمہ داری ہے۔‘‘
عوامی شکایات و تصفیہ شعبے کے اے ڈی ایم جناب محمد عرفان عالم نے اردو زبان کو عوام و خواص کی زبان کے طور پر مقبول بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ پروگرام کی نوعیت و افادیت پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے ضلع اردو زبان سیل، کشن گنج کے انچارج افسر جناب محمد ظفر عالم نے سامعین اور مسابقین کو اردو کے تئیں اپنی ذمہ داریوں کو محسوس کرنے کی ترغیب دی، نیز گریجویشن، انٹرمیڈیٹ اور ثانوی درجات کے شرکاء کے لیے مقابلے میں کامیابی کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔پروگرام کی انتظامی ذمہ داریاں ضلع کے مختلف دفاتر میں مامور اردو مترجمین، معاون اردو مترجمین اور دیگر اردو ملازمین کے ذریعے انجام دی گئیں۔

उर्दू भाषा साझा धरोहर है, जिसकी देखरेख सभी देशवासियों की ज़िम्मेदारी है: एडीएम, किशनगंज

किशनगंज, 26 नवंबर 2026
मंत्रिमंडल सचिवालय विभाग, उर्दू निदेशालय के तत्वावधान और जिला प्रशासन, किशनगंज के सहयोग से 26 नवंबर 2026 को जिला उर्दू भाषा कोषांग, किशनगंज की ओर से सम्राट अशोक भवन, किशनगंज में उर्दू के छात्र-छात्राओं के लिए वाद विवाद प्रतियोगिता का आयोजन किया गया। कार्यक्रम का उद्घाटन ज़िले के वरिष्ठ अधिकारियों द्वारा दीप प्रज्वलित कर किया गया, जिनमें मोहम्मद उमैर, एडीएम (विशेष कार्य), श्री गिरजेश कुमार, एडीएम (विभागीय जांच), श्री मोहम्मद इरफान आलम, एडीएम (लोक शिकायत निवारण), श्री कुंदन कुमार, ज़िला योजना पदाधिकारी तथा श्री मोहम्मद ज़फ़र आलम, संयुक्त सचिव सह ज़िला पंचायती राज पदाधिकारी एवं प्रभारी पदाधिकारी, ज़िला उर्दू भाषा कोषांग, किशनगंज शामिल थे।
ज़िलाधिकारी श्री नवीन कुमार के निर्देशानुसार ज़िले के विभिन्न कॉलेजों और स्कूलों के छात्र-छात्राओं ने उर्दू पत्रकारिता, उर्दू उपन्यास, अफ़साना (कहानी), उर्दू शायरी और शिक्षा के महत्व आदि विषयों पर अपनी वक्तृत्व कला का प्रदर्शन किया। भाषण प्रतियोगिताओं में निर्णायक मंडल की भूमिका डॉ. क़सीम अख़्तर (मारवाड़ी कॉलेज, किशनगंज), डॉ. मोहम्मद मुक़ीम मंज़ूर (नेहरू कॉलेज, बहादुरगंज) और डॉ. रुम्माना जमील (महिला कॉलेज, किशनगंज) ने निभाई।
कार्यक्रम के उद्घाटन अवसर पर मुख्य विचार रखते हुए एडीएम श्री मोहम्मद उमैर ने उर्दू भाषा की मिठास और साझा विरासत पर अपने विचार व्यक्त करते हुए इस बात पर ज़ोर दिया कि उर्दू भाषा को देश और प्रदेश की साझा भाषा के रूप में लोकप्रियता मिलनी चाहिए। उन्होंने आगे कहा कि “उर्दू भाषा देश और प्रदेश की साझा धरोहर है, जिसकी देखरेख सभी देशवासियों की ज़िम्मेदारी है।”
लोक शिकायत निवारण शाखा के एडीएम श्री मोहम्मद इरफान आलम ने उर्दू भाषा को आम व ख़ास की भाषा के रूप में लोकप्रिय बनाने की आवश्यकता पर बल दिया। कार्यक्रम के स्वरूप और उपयोगिता पर विचार व्यक्त करते हुए ज़िला उर्दू भाषा कोषांग, किशनगंज के प्रभारी पदाधिकारी श्री मोहम्मद ज़फ़र आलम ने श्रोताओं और प्रतिभागियों को उर्दू के प्रति अपनी ज़िम्मेदारियों का एहसास करने के लिए प्रेरित किया, साथ ही स्नातक, इंटरमीडिएट और माध्यमिक स्तर के प्रतिभागियों को प्रतियोगिता में सफलता के लिए शुभकामनाएं दीं।
कार्यक्रम के प्रबंधन की ज़िम्मेदारियां ज़िले के विभिन्न कार्यालयों में पदस्थापित उर्दू अनुवादकों, सहायक उर्दू अनुवादकों और अन्य उर्दू कर्मियों द्वारा निभाई गईं।

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر