خبرنامہ

ایران میں مہنگائی کے خلاف احتجاج، چوتھے دن شدت برقرار

ایران میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور خراب معاشی حالات کے خلاف عوامی احتجاج کا سلسلہ مسلسل چوتھے روز بھی جاری رہا۔ یہ مظاہرے اب صرف چند علاقوں تک محدود نہیں رہے بلکہ ملک کے مختلف شہروں تک پھیل چکے ہیں، جس سے ایرانی حکومت کے لیے صورتحال مزید چیلنج بن گئی ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران کے کئی شہروں میں رات کے وقت بھی مظاہرے دیکھے گئے، جن کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ ان مناظر میں عوام مہنگائی، بے روزگاری اور بنیادی ضروریات کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف شدید غصے کا اظہار کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ شہر کوہ دشت میں حالات اس وقت کشیدہ ہو گئے جب سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے سخت اقدامات کیے۔ مقامی حکام کے مطابق اس کارروائی کے دوران ایک شخص ہلاک جبکہ کم از کم تیرہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ بعض وڈیوز میں سیکیورٹی اہلکاروں کو مظاہرین پر فائرنگ کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا، جس سے انسانی حقوق سے متعلق خدشات میں اضافہ ہوا ہے۔
اسی دوران صوبہ فارس کے شہر فاسا میں گورنر کے دفتر کے سامنے شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی، جہاں عوام نے حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور فوری ریلیف کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی ہے اور حکومت زمینی حقائق کو نظر انداز کر رہی ہے۔دارالحکومت تہران میں بھی کشیدگی دیکھنے میں آئی، جہاں بہشتی یونیورسٹی کے طالبات کے ہاسٹل کے سامنے ایک طالبہ کی گرفتاری کی تصاویر سامنے آئیں۔ اس واقعے کے بعد طلبہ حلقوں میں شدید بے چینی پھیل گئی اور تعلیمی اداروں میں بھی احتجاجی آوازیں بلند ہونے لگیں۔اطلاعات کے مطابق بدھ کی شام ہوتے ہی ایران کے مختلف شہروں میں چھوٹے پیمانے پر مظاہرے شروع ہو گئے تھے۔ ہمدان، کوہ دشت، گنابہ، دورود اور علی گودرز جیسے شہروں میں عوامی اجتماعات منعقد ہوئے، جہاں لوگوں نے معاشی بدحالی اور حکومتی پالیسیوں پر تنقید کی۔
ماہرین اور صحافیوں کا کہنا ہے کہ اگر مہنگائی پر قابو پانے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات نہ کیے گئے تو یہ احتجاج مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔ موجودہ صورتحال ایرانی حکومت کے لیے ایک سنجیدہ آزمائش بن چکی ہے، جس کے اثرات آنے والے دنوں میں مزید واضح ہو سکتے ہیں۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر