خبرنامہ

راؤز ایونیو کورٹ نے رابڑی دیوی کی درخواست مسترد کر دی

نئی دہلی۔ بہار کی سابق وزیر اعلیٰ اور قومی جنتا دل (راجد) کی سینئر رہنما رابڑی دیوی کو نئی دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے ان کی درخواست کو مسترد کر دیا جس میں انہوں نے الزام لگایا تھا کہ خصوصی جج وشال گوگنے ان کے خلاف کیسز کی سماعت میں غیر جانبدار نہیں ہیں اور معاملے کو دوسری عدالت میں منتقل کرنے کی ضرورت ہے۔راؤز ایونیو کورٹ کے پرنسپل اینڈ ڈسٹرکٹ جج دینیش بھٹ کی عدالت نے جمعہ کو رابڑی دیوی کی یہ ٹرانسفر درخواست مسترد کر دی۔ عدالتی فیصلے کا مکمل حکم نامہ ابھی جاری ہونا باقی ہے۔یہ درخواست ان چار مقدمات سے متعلق تھی جو کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ED) اور مرکزی تحقیقاتی بیورو (CBI) نے درج کیے ہیں۔ یہ تمام کیسز IRCTC ہوٹل ٹینڈر اسکینڈل اور زمین کے بدلے ملازمت کے اسکینڈل یعنی ‘لینڈ فار جاب’ سے متعلق ہیں۔ ان مقدمات میں رابڑی دیوی کے ساتھ ان کے شوہر اور راجد کے سربراہ لالو پرساد یادو، بیٹے اور بہار کے نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو سمیت خاندان کے دیگر افراد بھی ملزم ہیں۔
رابڑی دیوی نے اپنی درخواست میں عدالت سے استدعا کی تھی کہ خصوصی جج وشال گوگنے ان کے مقدمات میں غیر جانبدار نہیں ہیں، اس لیے کیسز کی سماعت کسی دوسری عدالت میں کرائی جائے۔ تاہم تحقیقات کرنے والی ایجنسیوں نے ان الزامات کو مسترد کر دیا۔سی بی آئی نے IRCTC اسکینڈل سے متعلق مقدمہ میں عدالت کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ رابڑی دیوی کی ٹرانسفر درخواست مقصد کے بغیر دائر کی گئی ہے۔ ایجنسی کے مطابق یہ کوشش عدالت کو گمراہ کرنے اور خصوصی جج پر دباؤ ڈالنے کی تھی تاکہ عدالتی عمل میں مداخلت ہو سکے۔
سی بی آئی نے مزید کہا کہ جج پر غیر جانبداری کا الزام تب لگانا مناسب نہیں تھا جب کیس کئی ماہ کی سماعت کے بعد ثبوتوں کے مرحلے میں پہنچ چکا تھا۔ ایجنسی کے مطابق اس مرحلے پر جج کی تبدیلی کی درخواست عدالتی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے کے مترادف ہے۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر