خبرنامہ

پوجا یا سیاست؟ مندر داخلے پر بی جے پی ایم پیز کے خلاف مقدمہ

نئی دہلی۔جھارکھنڈ کے مشہور تیرتھ استھان بابا بیدیا ناتھ دھام، واقع دیوگھر، کے پوتر داخلی حصے (گربھ گرہ) میں مبینہ زبردستی داخل ہونے کے الزام میں بی جے پی کے دو ارکانِ پارلیمان منوج تیواری (دہلی) اور نشی کانت دوبے (گڈڈہ)کے خلاف پولیس میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔یہ شکایت 7 اگست کو پانڈا دھرم رکشنی سبھا کے سابق جنرل سیکریٹری کارتک ناتھ ٹھاکر کی جانب سے درج کرائی گئی جن کا کہنا ہے کہ شراؤنی میلہ کے دوران گربھ گرہ میں داخلے پر سخت پابندی تھی لیکن 2 اگست کو مذکورہ ارکانِ پارلیمان اور ان کے ہمراہیوں نے تمام سکیورٹی اصولوں کو نظرانداز کرتے ہوئے زبردستی مندر کے اندر داخل ہو کر پوجا کی۔
شکایت میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ داخلی راستے پر تعینات پولیس اہلکاروں کو دھکے دیے گئے، جس کے نتیجے میں مندر کے اندر بھگدڑ جیسا ماحول بن گیااور عقیدت مندوں کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہو گیا۔ کارتک ناتھ ٹھاکر کے مطابق، شام 8:45 بجے جب مخصوص ‘کانچا جل’ پوجا جاری تھی، تب یہ واقعہ پیش آیا۔ جب مندر کے پجاریوں نے اندر داخلے سے منع کیا تو مقامی شخص ابھیانند جھا نے منوج تیواری اور ان کے معاون کو زبردستی اندر پہنچا دیا۔نشی کانت دوبے نے سوشل میڈیا پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ کیس صرف “پوجا کرنے” کی بنیاد پر درج ہوا ہے اور دعویٰ کیا کہ ان پر پہلے سے 51 مقدمات درج ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ خود پولیس اسٹیشن جا کر گرفتاری دیں گے۔
اسی دوران جھارکھنڈ بی جے پی کے صدر بابو لال مرانڈی نے پولیس افسران کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کچھ افسران ذاتی دشمنی میں انصاف کے عمل کو متاثر کر رہے ہیں، جو ناقابلِ قبول ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ “وردی کا مطلب عوام کی حفاظت ہے، نہ کہ ذاتی مفاد کے لیے قانون کا غلط استعمال۔”یاد رہے کہ منوج تیواری نے 2 اگست کو سلطان گنج سے دیوگھر تک تقریباً 105 کلومیٹر لمبی کانور یاترا مکمل کی تھی، جس میں نشی کانت دوبے بھی ان کے ہمراہ تھے۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر