ممبئی میں بچوں کے لیے اردو زبان پر ورکشاپ اور کتابوں کی نمائش

ممبئی
قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان اور گل بوٹے کی معاونت سے ایک شاندار ورکشاپ کا انعقاد 21 تا 23 جنوری 2025 کو خلافت ہاؤس، 175-173 موتی شاہ لین بائیکلہ، ممبئی میں کیا جائے گا۔ ورکشاپ کا عنوان ’’خواب کتاب اور بچے‘‘ ہے، جس کا مقصد بچوں میں اردو کے تئیں شوق پیدا کرنا اور ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنا ہے۔ ورکشاپ میں کتابوں کی نمائش اور فروخت بھی کی جائے گی۔ ورکشاپ کا وقت صبح 11 بجے سے رات 6 بجے تک ہوگا، اور یہ بچوں کی تعلیمی اور تخلیقی ترقی میں معاون ثابت ہو گا۔