بچوں کے لیے کہانیاں کیوں ضروری؟

انیس عالم
بچوں کے لیے کہانیاں نہ صرف تفریح کا ذریعہ ہوتی ہیں بلکہ ان کی ذہنی، اخلاقی اور سماجی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ کہانیاں بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو جلا بخشتی ہیں، ان کے دماغی افق کو وسیع کرتی ہیں، اور انہیں زندگی کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں آگاہی دیتی ہیں۔
- اخلاقی تعلیم: کہانیاں بچوں کو اچھے اور برے کی تمیز سکھاتی ہیں۔ ان میں کرداروں کے ذریعے بچے سیکھتے ہیں کہ سچ بولنا، ایمانداری سے کام کرنا اور دوسروں کا خیال رکھنا کتنا اہم ہے۔
- زبان کی ترقی: کہانیاں سننے یا پڑھنے سے بچوں کی لغت بڑھتی ہے اور ان کی زبان دانی میں بہتری آتی ہے۔
- تخیل کی ترقی: کہانیاں بچوں کی تخیل کی دنیا کو کھولتی ہیں اور ان کے تخلیقی خیالات کو جنم دیتی ہیں۔
- سمجھ اور تفکر کی صلاحیت: کہانیاں بچوں میں سوچنے ،مجھنے اور صحیح نتیجے اخد کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرتی ہیں۔ایسے ہی اپنے والدین یا اساتذہ کے ساتھ تعلق مضبوط کرنے میں مدد دیتی ہیں، کیوں کہ یہ ایک ایسی سرگرمی ہوتی ہے جس میں بچے اپنے بڑوں کے ساتھ مل کر محظوظ ہو سکتے ہیں۔
اس گفتگو سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ کہانیاں بچوں کی نشو و نما میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ اس لیے والدیں پر یہ ذمے داری بڑھ جاتی ہے کہ بچے کس طرح کی کہانیاں پڑھ رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر کیا دیکھ رہے ہیں