خبرنامہ

بیکانیر میں خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعظم نے کہا:ریلویز کے شعبے میں نیا دور شروع ہو چکا ہے

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے راجستھان کے شہر بیکانیر میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا بھارت اپنے ریل کے نظام کو تیزی سے جدید بنا رہا ہے۔ اُن کے مطابق “وَندے بھارت”، “امرت بھارت” اور “نمو بھارت” جیسی نئی ٹرینیں ملک میں ترقی اور رفتار کی نئی علامت بن چکی ہیں۔انھوں نے بتایا کہ اس وقت ملک بھر میں تقریباً 70 مختلف روٹس پر وَندے بھارت ٹرینیں چل رہی ہیں، جنھوں نے دور دراز علاقوں تک رسائی ممکن بنائی ہے۔ گزشتہ 11 برسوں میں سینکڑوں ریلوے اوور برجز تعمیر کیے گئے ہیں تاکہ آمدورفت کو محفوظ اور سہل بنایا جا سکے۔
وزیرِ اعظم نے یہ بھی کہا کہ مال بردار ٹرینوں کے لیے خصوصی پٹریوں کا جال بچھایا جا رہا ہے۔ ملک کی پہلی بُلٹ ٹرین پر بھی کام جاری ہے جو بھارت کے ریل کے شعبے میں ایک بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگی۔اسی کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں 1300 سے زیادہ ریلوے اسٹیشنز کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جا رہا ہے۔ ان جدید اسٹیشنز کو “امرت بھارت اسٹیشنز” کا نام دیا گیا ہے۔ ان میں سے 100 سے زائد اسٹیشنز کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے۔وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر عوام ان اسٹیشنوں کی پرانی اور نئی حالت کا موازنہ کر رہے ہیں اور ترقی کو اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں۔ ان اسٹیشنز پر نہ صرف جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں بلکہ مقامی تہذیب و ثقافت کی جھلک بھی نمایاں ہے۔
مثال کے طور پر، راجستھان کے ماندل گڑھ اسٹیشن پر مقامی فنونِ لطیفہ کو اُجاگر کیا گیا ہے، جب کہ بہار کے مدھوبنی اسٹیشن پر وہاں کی مشہور مصوری کو اسٹیشن کی زینت بنایا گیا ہے۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ “ترقی بھی، وراثت بھی” کا نظریہ ان تمام منصوبوں میں بخوبی جھلکتا ہے۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر