امریکہ: طیارے اور ہیلی کاپٹر کے تصادم میں تمام 67 افراد کی موت

واشنگٹن ڈی سی: امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں ریگن نیشنل ایئرپورٹ کے قریب آسمان میں ایک خوفناک حادثہ پیش آیا.
امریکہ: طیارے اور ہیلی کاپٹر کے تصادم میں تمام 67 افراد کی موت، تصادم کے بعد طیارہ تین ٹکڑوں میں بٹ گیا
واشنگٹن ڈی سی کے فائر چیف کا کہنا ہے کہ طیارے اور ہیلی کاپٹر کے تصادم میں کوئی زندہ نہیں بچا ہے۔ واشنگٹن ڈی سی فائر اینڈ ای ایم ایس کے چیف جان ڈونلی نے کہا کہ ہم لوگ ریسکیو آپریشن کو اب ریکوری آپریشن میں تبدیل کر رہے ہیں کیوں کہ انھیں لگتا ہے کہ اس حادثے میں کوئی زندہ نہیں بچا ہے۔ ٹرانسپورٹیشن سیکریٹری نے بتایا کہ حادثے کے بعد امریکی ایئرلائنز کا طیارہ پورٹیمیک دریا میں تین ٹکڑوں میں گرا ہوا ملا۔
امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں ریگن نیشنل ایئرپورٹ کے قریب آسمان میں امریکی ایئرلائنز کے ایک طیارے اور ہیلی کاپٹر کے درمیان شدید تصادم ہوگیا۔ تصادم کے بعد طیارہ اور ہیلی کاپٹر ٹوٹ کر ایک دریا میں جا گرے۔ اب اس حادثے کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے واشنگٹن کے فائر چیف نے بتایا کہ اس حادثے میں تمام 67 افراد کی موت ہوگئی ہے۔