خبرنامہ

امریکی جامعات کا ٹرمپ انتظامیہ کے دباؤ کے خلاف خفیہ اتحاد

وال اسٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ کے مطابق، امریکہ کی کئی نمایاں جامعات کے رہنماؤں نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے تحقیقی فنڈنگ میں کٹوتیوں اور تعلیمی خودمختاری پر دباؤ کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کے لیے ایک غیر رسمی گروپ تشکیل دیا ہے۔ اس اتحاد میں تقریباً دس سرکردہ تعلیمی ادارے شامل ہیں، جن میں زیادہ تر آئیوی لیگ اور دیگر بڑی تحقیقاتی جامعات شامل ہیں۔
اطلاعات کے مطابق، حالیہ دنوں میں ہارورڈ یونیورسٹی پر “ثقافتی تبدیلی” کے مطالبات کے بعد یہ کوششیں تیز ہو گئی ہیں۔ گروپ میں شریک یونیورسٹی صدور اور بورڈ آف ٹرسٹیز نے کچھ بنیادی اصولوں پر اتفاق کیا ہے، جیسے کہ تعلیمی آزادی، داخلے کے فیصلوں، ملازمتوں کی پالیسیوں اور نصاب کے معاملات پر کسی بھی قسم کی حکومتی مداخلت کو مسترد کرنا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ادارے اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ کوئی بھی یونیورسٹی انتظامیہ کے دباؤ میں آ کر ایسا معاہدہ نہ کرے جو دیگر اداروں پر بھی اثر انداز ہو سکے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے اشرافیہ کی جامعات پر دباؤ ڈالنے کے لیے وفاقی فنڈنگ روکنے، بین الاقوامی طلبہ کے ویزے منسوخ کرنے اور سیاسی ایجنڈے کے مطابق اصلاحات پر مجبور کرنے جیسے اقدامات کیے ہیں۔ ان کارروائیوں کا نشانہ بننے والوں میں کولمبیا یونیورسٹی اور ہارورڈ سمیت درجنوں اعلیٰ تعلیمی ادارے شامل ہیں۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر