وقف بل پر مشترکہ کمیٹی کی میٹنگ میں ہنگامہ،اپوزیشن کے 10 ارکان معطل

نئی دہلی
نئی دہلی: وقف بل پر قائم مشترکہ کمیٹی کی میٹنگ میں ترنمول کانگریس کے کلیان بنرجی اور بی جے پی کے نشی کانت دوبے کے درمیان شدید بحث ہوئی جس کے نتیجے میں اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ اپوزیشن کے 10 ارکان پارلیمنٹ معطل کر دیے گئے، جن میں کلیان بنرجی اور دیگر شامل ہیں۔ اگلا اجلاس 27 جنوری کو ہوگا۔
اس سے قبل، میر واعظ عمر فاروق نے وقف مسئلے پر جلد بازی میں فیصلہ نہ کرنے کی اپیل کی، اور کہا کہ یہ معاملہ مسلمانوں کے مستقبل سے جڑا ہے۔ انہوں نے جموں و کشمیر میں مسلمانوں کے خدشات پر بات کی اور امید ظاہر کی کہ جے پی سی ان کی شکایات کا ازالہ کرے گی۔