خبرنامہ

یوپی کی وزیر گلاب دیوی سڑک حادثے کا شکار،اسپتال میں داخل

ہاپوڑ۔ اتر پردیش کے ہاپوڑ میں ثانوی تعلیم کی ریاستی وزیر گلاب دیوی ایک حادثے کا شکار ہو گئیں۔ ان کے قافلے میں شامل گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں گلاب دیوی زخمی ہو گئیں اور انھیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ گلاب دیوی کا قافلہ دہلی سے بجنور جا رہا تھا، اسی دوران یہ حادثہ پیش آیا۔ یہ واقعہ نیشنل ہائی وے-9 پر پِلکھُوا تھانہ علاقے میں پیش آیا۔اطلاعات کے مطابق، وزیر کے قافلے میں آگے چلنے والی ایک گاڑی نے اچانک بریک لگا دی، جس کی وجہ سے پیچھے آنے والی اسکواٹ گاڑیوں کو بھی فوراً رکنا پڑا۔ اس اچانک صورتحال میں وزیر کی گاڑی کے ڈرائیور سے گاڑی سنبھالی نہ جا سکی اور وہ آگے چلنے والی گاڑی سے جا ٹکرائی۔
اس حادثے میں گلاب دیوی کو چوٹیں آئیں اور ان کی کار کا اگلا حصہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔جہاں تک گلاب دیوی کا تعلق ہے، وہ اتر پردیش کے ضلع سنبھل کی چندوسی اسمبلی سیٹ سے پانچ بار ایم ایل اے منتخب ہو چکی ہیں۔ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی سینئر رہنما ہیں اور فی الحال یوگی آدتیہ ناتھ حکومت میں ثانوی تعلیم کی وزیر (آزادانہ چارج) کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔یکم جون 1955 کو چندوسی میں پیدا ہونے والی گلاب دیوی نے اپنے کریئر کا آغاز سیاسیات (پولٹیکل سائنس) کی اُستانی سے کیا۔ بعد میں وہ اسکول کی پرنسپل بھی بنیں۔ دلت طبقے سے تعلق رکھنے والی گلاب دیوی نے اپنی سادگی، محنت اور مستقل مزاجی سے ایک مضبوط شناخت بنائی۔ وہ بی جے پی کی ریاستی نائب صدر بھی رہ چکی ہیں۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر