خبرنامہ

علیگڑھ میں انوکھا واقعہ: ساس اپنے ہونے والے داماد کے ساتھ فرار

علی گڑھ میں ایک خاتون اپنے ہونے والے داماد کے ساتھ گھر سے فرار ہو گئی، بیٹی کی شادی سے پہلے ہی ساس-داماد کی یہ انوکھی محبت سب کو حیران کر گئی۔

علی گڑھ کی ایک چونکا دینے والی کہانی ان دنوں خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے، جہاں ایک ساس اپنے ہونے والے داماد کے ساتھ گھر سے بھاگ گئی۔ پولیس اس واقعے کی مکمل چھان بین کر رہی ہے، لیکن تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ دونوں کہاں گئے ہیں۔ ان کی آخری لوکیشن اتراکھنڈ کے رُدرپور کے آس پاس کی ملی ہے۔خاتون کے شوہر جتیندر نے پولیس کو جو تفصیلات بتائیں، وہ نہ صرف حیران کن ہیں بلکہ اس واقعے کو مزید پیچیدہ بنا دیتی ہیں۔ جتیندر کے مطابق، یکم مارچ کو اس کی بیوی نے کہا کہ وہ اپنے ہونے والے داماد، راہل، کے گھر جا رہی ہے کیوں کہ وہ بیمار ہے۔ جتیندر کو لگا کہ بیوی محض تیمارداری کے لیے جا رہی ہے، مگر وہ وہاں پورے پانچ دن تک اکیلے ہی رہی۔پانچ دن بعد جب وہ واپس گاؤں لوٹی، تو راہل کے ساتھ تھی۔ راہل نے اسے گاؤں کے پرائمری اسکول کے قریب اُتارا اور پھر واپس چلا گیا۔ اُس وقت کسی کو شک نہیں ہوا، لیکن اگلے ہی دن دونوں اچانک غائب ہو گئے، جس سے پورا علاقہ حیرت میں پڑ گیا۔
خاتون کے لاپتہ ہونے پر جتیندر نے پولیس میں رپورٹ درج کروائی، جس کے بعد تفتیش کا آغاز ہوا۔ ڈی ایس پی مہیش کمار کے مطابق، راہل اتراکھنڈ کے رُدرپور میں ملازمت کرتا تھااور دونوں کی آخری لوکیشن بھی وہیں کی ہے۔ پولیس کا ماننا ہے کہ وہ بس کے ذریعے اتراکھنڈ گئے ہیں اور جلد ہی ان کے موبائل نمبرز کی کال ڈیٹیلز اور آئی ایم ای آئی ٹریسنگ کے ذریعے ان کا پتہ چل جائے گا۔اس دوران جتیندر نے بتایا کہ جب اُس نے راہل کو فون کیا تو پہلے وہ ٹال مٹول کرتا رہا اور بعد میں فون پر سخت لہجے میں بات کرنے لگا۔ آخرکار اس نے خود تسلیم کیا کہ وہ خاتون اُس کے ساتھ ہے اور جتیندر سے کہا کہ "تم 20 سال اس کے ساتھ رہ چکے، اب بھول جاؤ،،۔
جتیندر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے مزید بتایا کہ بیوی نے اُسے کہا تھا کہ وہ شادی کا کارڈ بہن کو دینے جائے، کیوں کہ بیٹی کی شادی 16 اپریل کو طے تھی۔ جب وہ بہن کے گھر سے واپس آیا تو بیوی گھر پر موجود نہیں تھی۔ شروع میں یہ لگا کہ شاید کسی رشتہ دار کے گھر گئی ہو، مگر جب کہیں سے بھی کچھ پتہ نہ چلا تو شک گہرا ہوتا گیا۔بعد میں جب جتیندر نے فون کی کال تفصیلات نکلوائیں تو معلوم ہوا کہ بیوی راہل سے لمبی باتیں کرتی تھی۔ دوسری جانب بیٹی کا کہنا ہے کہ ماں گھر سے سب کچھ لے گئی ہے، ہم صرف چاہتے ہیں کہ ہمارا سامان واپس مل جائے، باقی وہ زندہ رہے یا مر جائے، ہمیں کوئی سروکار نہیں۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر