خبرنامہ

شنگھائی ایئرپورٹ پر اروناچل کی بھارتی خاتون سے ناروا سلوک

لندن میں مقیم اروناچل پردیش کی ایک بھارتی خاتون، پریما وانگیوم تھونگڈوک نے دعویٰ کیا ہے کہ شنگھائی پُڈونگ ایئرپورٹ پر چینی امیگریشن حکام نے ان کے بھارتی پاسپورٹ کی بنیاد پر انہیں کئی گھنٹے روک کر سخت پریشانی میں مبتلا رکھا۔ ان کے مطابق وہ پچھلے چودہ برسوں سے برطانیہ میں رہ رہی ہیں اور لند ن سے جاپان کے لیے سفر کر رہی تھیں، جب کہ شنگھائی ان کا ٹرانزٹ پوائنٹ تھا۔پریما کا کہنا ہے کہ چینی اہلکاروں نے انہیں امیگریشن پر روک کر یہ اعتراض اٹھایا کہ ان کا پاسپورٹ ’’غیر معتبر‘‘ ہے۔ ان کے مطابق افسروں نے ان کے پس منظر پر طنزیہ رویہ اختیار کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ اروناچل پردیش بھارت کا نہیں بلکہ چین کا حصہ ہے۔ پریما کے مطابق یہ صورتحال ان کے لیے نہایت ہتک آمیز تھی، جس کے بعد انہوں نے فوراً بیجنگ میں بھارتی سفارتخانے سے رابطہ کیا۔ سفارتی عملے کا ایک افسر ان کی مدد کے لیے شنگھائی ایئرپورٹ پہنچا، مگر اس کے باوجود انہیں تقریباً 18 گھنٹے امیگریشن پر رہنا پڑا۔
پریما وانگیوم نے واقعے کے بعد بھارتی وزارتِ خارجہ، وزیرِ اعظم کے دفتر، اروناچل پردیش کے وزیرِ اعلیٰ اور بھارت کے خارجہ سیکریٹری کو تفصیلی خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ عام شہریوں کے ساتھ اس نوعیت کا برتاؤ ناقابلِ قبول ہے اور مستقبل میں ایسی صورتِ حال سے بچنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔باخبر ذرائع کے مطابق، بھارت نے واقعے کے فوراً بعد بیجنگ اور نئی دہلی میں چینی حکام کے سامنے سخت احتجاج ریکارڈ کرایا۔ شنگھائی میں بھارتی قونصلیٹ نے بھی مقامی سطح پر معاملہ اٹھایا اور متاثرہ خاتون کی ہر ممکن مدد کی۔ بھارتی مؤقف واضح طور پر یہ رہا کہ اروناچل پردیش بھارت کا اٹوٹ حصہ ہے اور اس کے باشندوں کو بھارتی پاسپورٹ پر بین الاقوامی سفر کا مکمل حق حاصل ہے۔ بھارت نے چینی اہلکاروں کا طرزِ عمل شکاگو کنونشن اور مونٹریال کنونشن جیسے بین الاقوامی ہوابازی کے ضابطوں کے منافی قرار دیا ہے۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر