خبرنامہ

مائناریٹی سیل کے زیرِاہتمام مشرف حسین MLA کا یومِ ولادت منایا گیا

اسلام پور (20 اگست 2025، بروز بدھ): آل انڈیا ترنمول کانگریس اتر دیناج پور مائناریٹی سیل کے ہیڈ آفس اسماعیل چوک، اسلام پور میں مائناریٹی سیل کے اسٹیٹ پریسیڈنٹ اور ایٹہار کے ایم ایل اے جناب مشرف حسین کا یومِ ولادت نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ پُر جوش ماحول میں منایا گیا۔ یہ تقریب مائناریٹی سیل بلاک پریسیڈنٹ جناب منظر عالم کی خصوصی کاوشوں سے منعقد ہوئی جس میں مختلف انچلوں سے تعلق رکھنے والے درجنوں پارٹی کارکنان اور مائناریٹی سیل کے اراکین نے بھر پور شرکت کی۔
تقریب کی صدارت مائناریٹی سیل ڈسٹرکٹ پریسیڈنٹ جناب ریحان عالم نے کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر صادق الاسلام (ترنمول لیڈر و نمائندہ جناب حمید الرحمن ایم ایل اے چوپڑا و ڈسٹرکٹ چیئر پرسن)، پروفیسر شہباز عالم گنجریا، ایڈووکیٹ ابو الحیات، منظر عالم (بلاک پریسیڈنٹ)، قربان علی (رام گنج)، بدھو اور دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔تقریب کا آغاز کیک کاٹنے سے ہوا جو جناب ریحان عالم نے مہمانانِ گرامی کی موجودگی میں کیا۔ بعد ازاں حاضرین میں کیک تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر پارٹی کارکنان نے جناب مشرف حسین کی دراز عمری، صحت اور سیاسی کامیابیوں کے لیے دعائیں کیں اور ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ جناب ریحان عالم نے کہا کہ “مشرف حسین صاحب نہ صرف اقلیتوں کے لیے امید کی کرن ہیں بلکہ ممتا بنرجی کے وژن کو زمین پر اتارنے والے متحرک رہنما بھی ہیں۔” ڈاکٹر صادق الاسلام نے کہا کہ “مشرف حسین کی قیادت میں مائناریٹی سیل نے عوامی مسائل کے حل میں نئی راہیں کھولی ہیں۔” ایڈووکیٹ ابو الحیات کا کہنا تھا کہ “مشرف حسین ہمیشہ انصاف اور عوامی خدمت کے لیے آواز بلند کرتے ہیں، ان کی رہنمائی میں مائناریٹی سیل مزید مضبوط ہوگا۔”پروفیسر محمد شہباز عالم نے کہا کہ “آج کا دن ہمارے لیے اتحاد اور خدمتِ خلق کے عزم کی تجدید کا دن ہے۔” جب کہ منظر عالم بلاک پریسیڈنٹ نے کہا کہ “یہ تقریب اس بات کی علامت ہے کہ ہم سب مشرف حسین کی قیادت میں متحد اور متحرک ہیں۔‘‘
شرکاء نے پرجوش نعروں اور تالیاں بجا کر اپنے جذبات کا اظہار کیا اور وعدہ کیا کہ وہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور مشرف حسین کی قیادت میں پارٹی کو زیادہ سے زیادہ مضبوط کریں گے اور اسے گھر گھر تک لے کر جائیں گے۔تقریب دعاؤں، نیک تمناؤں اور اتحاد کے عزم کے ساتھ پرمسرت ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر