ادھوٹھاکرے نے انڈیا اتحاد کی میٹنگ اور بیلٹ پیپرپرانتخاب کا مطالبہ کی

ادھو ٹھاکرے نے انڈیا اتحاد کی فوری میٹنگ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام انتخابات بیلٹ پیپر پر کرائے جائیں، کیوں کہ برطانیہ سمیت کئی ممالک میں یہی نظام رائج ہے۔
شیو سینا (ادھو بالاصاحب ٹھاکرے) کے رہنما، ادھو ٹھاکرے نے زور دیا ہے کہ انڈیا اتحاد کی میٹنگ جلد از جلد بلائی جائے۔ادھو ٹھاکرے کا کہنا تھا کہ لوک سبھا انتخابات کے بعد اب تک انڈیا اتحاد کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی اور وہ چاہتے ہیں کہ جلد ہی تمام اتحادی جماعتیں مل بیٹھیں۔ انھوں نے کہا کہ بہار میں انتخابات ہونے والے ہیں اور دیگر ریاستوں میں بھی جلد انتخابات متوقع ہیں، اس لیے اتحاد کی مشاورت ضروری ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ممبئی میں برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کے انتخابات بھی ہونے ہیں، لہٰذا مقامی سطح پر بھی تیاری کی ضرورت ہے۔ادھو ٹھاکرے نے انتخابی عمل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں تمام انتخابات بیلٹ پیپر کے ذریعے ہونے چاہئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ جیسے ممالک میں بھی آج تک بیلٹ پیپر کے ذریعے ہی ووٹنگ کی جاتی ہے، لہٰذا بھارت میں بھی اسی نظام کو اپنایا جانا چاہیے۔یاد رہے کہ ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی شیو سینا (ادھو بالاصاحب ٹھاکرے) انڈیا اتحاد کا حصہ ہے۔