خبرنامہ

ٹرمپ کا تجارتی دھماکہ: دنیا بھر میں ہنگامہ اور احتجاج

صدر ٹرمپ کے عالمی ٹیرف فیصلے پر دنیا بھر میں تشویش، امریکہ سمیت کئی ممالک میں بڑے پیمانے پر مظاہرے اور معاشی مندی دیکھی جا رہی ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکی درآمدات پر ٹیرف لگانے کے فیصلے نے بین الاقوامی سطح پر شدید ردعمل کو جنم دیا ہے۔ برطانیہ سے لے کر یورپ، چین اور کینیڈا تک دنیا بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، جب کہ امریکہ کے اندر صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف تاریخ کے بڑے عوامی مظاہروں کا آغاز ہو چکا ہے۔واشنگٹن ڈی سی سمیت امریکہ کی تمام پچاس ریاستوں میں ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔ یہ مظاہرے صدر ٹرمپ کی دوسری مدتِ صدارت کے دوران سب سے بڑا عوامی ردعمل سمجھے جا رہے ہیں۔ لاکھوں افراد کے سڑکوں پر آنے کی توقع ہے، جب کہ بیرونِ ملک، خصوصاً برطانیہ، کینیڈا اور یورپ میں بھی مظاہروں کی اطلاعات ہیں۔چین نے سب سے پہلا سخت ردعمل دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اگلی جمعرات سے امریکی مصنوعات پر 34 فیصد ٹیرف نافذ کیا جائے گا۔ ابھی دیگر ممالک کے جوابی اقدامات کا انتظار ہے، تاہم برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے خبردار کیا ہے کہ ایسی تجارتی کشمکش کے عالمی معیشت پر تباہ کن اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
دوسری جانب برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 100 انڈیکس، جو ملک کی بڑی کمپنیوں کی کارکردگی کا عکاس ہے، کورونا وائرس کے بعد پہلی بار اپنی کم ترین سطح پر آ گیا ہے۔امریکہ میں بھی اقتصادی بے یقینی نظر آ رہی ہے۔ اگرچہ جمعے کے روز جاری کی گئی امریکی جاب مارکیٹ رپورٹ مثبت رہی، لیکن کاروباری دن کے اختتام پر وال اسٹریٹ میں مندی دیکھی گئی۔

صدر ٹرمپ کے فیصلے کے نتیجے میں اب برطانیہ کی امریکہ کو برآمد کی جانے والی 60 بلین پاؤنڈ مالیت کی اشیا میں سے بیشتر پر 10 فیصد اضافی ٹیکس لاگو ہو گا۔ ان میں سے کچھ اشیا — جیسے فارماسوٹیکل، سیمی کنڈکٹرز، کاپر اور لکڑی — کو اس فہرست سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ان اقدامات سے امریکی عوام کو اپنی ملکی مصنوعات خریدنے کی ترغیب ملے گی، تاہم معاشی ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ اس سے مہنگائی میں اضافہ ہو گا اور عالمی سطح پر تجارتی توازن متاثر ہو سکتا ہے۔یہ صورت حال نہ صرف عالمی منڈیوں میں ہلچل پیدا کر رہی ہے بلکہ عالمی سیاست کو بھی ایک نئے دوراہے پر لے آئی ہے۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر