ٹرمپ کی زیلنسکی پر کڑی تنقید

ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرینی صدر زیلنسکی کو ’آمر‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ زمینی حقائق تسلیم کریں، ورنہ اقتدار اور ملک دونوں کھو سکتے ہیں۔ انہوں نے یورپ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ جنگ ختم کرنے میں امریکہ کامیاب ہو رہا ہے، مگر یورپ امن لانے میں ناکام رہا ہے۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کو ’آمر‘ قرار دیتے ہوئے تنقید کی کہ ان کی قیادت میں ملک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور لاکھوں افراد بے وجہ مارے جا چکے ہیں۔ ٹرُتھ سوشل پر اپنی پوسٹ میں ٹرمپ نے کہا کہ زیلنسکی کو زمینی حقائق تسلیم کر لینے چاہئیں، ورنہ اقتدار اور ملک دونوں ان کے ہاتھ سے نکل سکتے ہیں۔
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ زیلنسکی کی مقبولیت صرف چار فیصد رہ گئی ہے اور امریکہ کامیابی سے روس کے ساتھ جنگ ختم کرنے کے لیے مذاکرات کر رہا ہے۔ انہوں نے یورپ کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یوکرین میں جنگ یورپ کے لیے زیادہ اہم ہے، لیکن وہ خطے میں امن قائم کرنے میں ناکام رہا ہے۔