ٹرمپ کا غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف سخت قدم

ٹرمپ کا غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف سخت قدم: لاکھوں ہندوستانیوں کو امریکہ سے نکالے جانے کا خطرہ
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹیو آڈر پر دستخط کر کے غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف سخت کارروائی شروع کر دی ہے، جس سے لاکھوں ہندوستانیوں کی امریکی سرزمین پر موجودگی پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ امریکہ میں تقریباً 725,000 ہندوستانی غیر قانونی طور پر رہ رہے ہیں، اور ان پر کارروائی کا امکان بڑھ گیا ہے۔ ٹرمپ کے اس فیصلے کے تحت مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو غیر ملکیوں کی جانچ اور گرفتاری کی اجازت مل گئی ہے، جس سے ہندوستانی تارکین وطن میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔