خبرنامہ

ٹرمپ کا سعودی عرب میں پوتن سے ملاقات کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر پوتن سے سعودی عرب میں ملاقات کا امکان ظاہر کیا ہے تاکہ یوکرین جنگ کا خاتمہ کیا جا سکے۔ سعودی وزارت خارجہ نے اس ملاقات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پائیدار امن کے حصول کی سعودی کوششوں کا حصہ ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن سے سعودی عرب میں ملاقات کے امکان کا اظہار کیا ہے تاکہ یوکرین جنگ کا خاتمہ کیا جا سکے۔ ٹرمپ نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات مستقبل قریب میں سعودی عرب میں ہو سکتی ہے اور اس میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بھی شرکت کریں گے۔

ٹرمپ کا یہ بیان روسی صدر پوتن اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ ہونے والی فون کالز کے چند گھنٹے بعد آیا، جس میں انھوں نے امن کے امکانات پر بات کی تھی۔ اس کے فوراً بعد روس کی سرکاری نیوز ایجنسی تاس نے بتایا کہ دونوں فریقوں نے سعودی عرب کو ملاقات کے لیے مناسب جگہ قرار دیا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے اس ملاقات کے امکان کا خیرمقدم کیا ہے اور اسے روس اور یوکرین کے درمیان پائیدار امن کے حصول کے لیے سعودی عرب کی مسلسل کوششوں کا حصہ قرار دیا۔ وزارت نے کہا کہ ولی عہد محمد بن سلمان نے بحران کے سیاسی حل کے لیے اپنی مکمل تیاری اور عزم کا اظہار کیا ہے۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر