نیو یارک میں سیاحتی ہیلی کاپٹر حادثہ، سپین کے خاندان سمیت 6 افراد ہلاک

نیو یارک میں سیاحتی ہیلی کاپٹر دریائے ہڈسن میں گر گیا، اسپین سے آئے خاندان کے پانچ افراد اور پائلٹ جان کی بازی ہار گئے، حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔
نیو یارک کے دریائے ہڈسن میں ایک سیاحتی ہیلی کاپٹر کے گرنے سے اسپین سے آئے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد اور پائلٹ ہلاک ہو گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق ہیلی کاپٹر فضا میں الٹ کر دریا میں جا گرا۔ حکام کے مطابق پرواز ڈاؤن ٹاؤن سکائی پورٹ سے نیو یارک ہیلی کاپٹرز کمپنی کی جانب سے کی جا رہی تھی اور حادثہ جارج واشنگٹن بریج کے قریب پیش آیا۔ ریسکیو ٹیمیں فوری حرکت میں آئیں، مگر جانیں بچائی نہ جا سکیں۔ چار افراد جائے وقوع پر اور دو ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ فیڈرل ادارے حادثے کی مکمل تحقیقات کا آغاز کر چکے ہیں۔ یہ ہیلی کاپٹر بیل 206 ماڈل تھا، جو عام طور پر سیاحت اور نشریاتی کاموں کے لیے استعمال ہوتا ہے۔