سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو ووٹنگ ویڈیوز محفوظ رکھنے کی ہدایت دی

کانگریس کے رہنما جے رام رمیش نے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ایک مفاد عامہ کی درخواست میں کہا کہ ترمیم شدہ ضابطہ پولنگ کے سی سی ٹی وی ریکارڈ اور دیگر متعلقہ مواد کی عوامی تقسیم پر پابندی عائد کرتا ہے
سپریم کورٹ نے جمعہ کو الیکشن کمیشن کو ووٹنگ کے ویڈیو کلپس کو محفوظ رکھنے کی ہدایت دی۔ چیف جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس سنجے کمار کی بنچ نے یہ ہدایت اس وقت دی جب پولنگ بوتھ پر ووٹروں کی تعداد 1,200 سے بڑھا کر 1,500 کرنے کے کمیشن کے فیصلے کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت جاری تھی۔ بنچ نے کہا کہ “ہم مناسب سمجھتے ہیں کہ الیکشن کمیشن سی سی ٹی وی ریکارڈنگ کو برقرار رکھے، جیسا کہ وہ پہلے کر رہا تھا.۔ عدالت نے کمیشن کو حلف نامہ داخل کرنے کے لیے مزید تین ہفتے کا وقت بھی دیا۔