لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل گئی۔ امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کی رپورٹ کے مطابق اب تک مرنے والوں کی تعداد 24 ہوگئی ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہے۔
کئی روز بعد بھی صرف 11 فیصد تک پرہی قابو پایا جاسکا ہے اور ماہرین کا اندازہ ہےاس پر مکمل قابو پانے کے لیے ابھی کئی ہفتے لگ سکتے ہیں۔ایک خبر کے مطابق اب تک اموات کے علاوے 16افراد لاپتہ ہیں اور ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے ۔
نیشنل فائر پروٹیکشن ایسوسی ایشن کے مطابق اگرچہ امریکہ میں آسمانی بجلی آگ لگنے کا سب سے عام ذریعہ ہے لیکن تفتیش کاروں نے اسے فوری طور پر مسترد کر دیا۔