خبرنامہ

چھتونا میں کلیۃ البنات الصدیقہ کی سنگِ بنیاد

شہزادۂ حضور خطیب البراہین حضرت حبیب العلماء نے اپنے دستِ مبارک سے بنیاد رکھی اور تعمیر و ترقی کے لیے دعائیں کیں

مہراج گنج (پریس ریلیز)

سرزمینِ چھتونا، پوسٹ میگھولی، ضلع مہراج گنج میں مسلم طالبات کی علمی و روحانی ترقی کے لیے ایک عظیم تعلیمی ادارے کلیۃ البنات الصدیقہ کی بنیاد رکھی گئی۔ اس بابرکت موقع پر شہزادۂ حضور خطیب البراہین، شیخِ طریقت، حضرت علامہ محمد حبیب الرحمن صاحب قبلہ دامت برکاتھم العالیہ، سجادہ نشین خانقاہِ نظامیہ اگیا شریف نے اپنے دستِ مبارک سے سنگِ بنیاد رکھا اور دعا فرمائی کہ یہ ادارہ ملتِ اسلامیہ کی بیٹیوں کے لیے رشد و ہدایت اور علمی ترقی کا مینار ثابت ہو۔

یہ ادارہ القرآن ٹرسٹ کے زیرِ انتظام چلایا جائے گا اور اس کے قیام کا بنیادی مقصد مسلم طالبات کو دینی و عصری علوم سے آراستہ کرنا ہے۔ ادارے کے چیئرمین مولانا شبیر احمد نظامی نے اس موقع پر فرمایا کہ “ہماری خواہش اور کوشش ہے کہ مسلم لڑکیاں پردے کی پاسداری کے ساتھ زیورِ تعلیم سے آراستہ ہوں، تاکہ وہ دین و دنیا میں کامیابی حاصل کر سکیں۔
اس عظیم درسگاہ میں جہاں قرآن و حدیث، فقہ و تصوف اور دیگر اسلامی علوم کی تدریس ہوگی، وہیں جدید عصری علوم کا بھی بھرپور انتظام کیا جائے گا۔ مزید برآں، طالبات کو ٹیکنیکل تعلیم،جیسے سلائی کڑھائی اور دستکاری جیسے ہنر سکھانے کے لیے خصوصی کورسز کا اہتمام کیا جائے گا تاکہ وہ خود کفیل اور باوقار زندگی گزار سکیں۔
اس پُر مسرت اور تاریخی موقع پر کئی علمی، دینی و سماجی شخصیات نے شرکت فرمائی، جن میں آل انڈیا ٹیچرس ایسوسی ایشن مدارسِ عربیہ مہراج گنج یونٹ کے ضلع صدر مولانا غیاث الدین خان نظامی پرنسپل دارالعلوم اہلِ سنت معین الاسلام، چھتونا، مولانا محمد قاسم برہانی، مولانا حافظ و قاری عبدالحق علیمی علیگ اساتذۂ دارالعلوم عربیہ عزیزیہ مظہر العلوم، نچلول بازار، مولانا مفتی معراج احمد قادری منانی شمسی خطیب و امام مدینہ مسجد، ریتی چوک، گورکھپور، مولانا حافظ و قاری نیاز احمد شمسی سکری گنج، گورکھپور، مولانا نور محمد مصباحی جامعی استاد مدرسہ عربیہ سعید العلوم، یکما ڈپو، لچھی پور، مولانا محمد اسرافیل مصباحی خطیب و امام، پادری بازار، گورکھپور، مولانا محمد ہارون علیمی، مہدیوا نانکارہ، مولانا نعمت علی عزیزی ڈگہی، مولانا عبدالمصطفی، برگدواں بازار، مولانا اسد علی نظامی، محمد اعظم رئیس نظامی، ماسٹر زاہد علی نظامی، ماسٹر محمد آزاد نظامی، محمد عباس علی نظامی، محمد عالم نظامی، توقیر انصاری نظامی، حافظ و قاری محمد عمر نظامی اور شکیل احمد سمیت متعدد علماء، دانشوران اور عوام الناس شریک ہوئے۔
یہ ادارہ ایک روشن مستقبل کی نوید ہے اور امید کی جاتی ہے کہ یہاں سے فارغ ہونے والی طالبات دین و دنیا میں نمایاں مقام حاصل کریں گی، ان شاء اللہ!

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر