خبرنامہ

بہار میں سرکاری نوکریوں میں خواتین کے لیے 35 فیصد ریزرویشن کا اعلان

پٹنہ ۔بہار میں اسمبلی انتخابات سے قبل وزیراعلیٰ نتیش کمار نے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔ اب ریاست کی سرکاری ملازمتوں میں خواتین کے لیے 35 فیصد نشستیں مخصوص (ریزرو) ہوں گی۔ یہ رعایت صرف بہار کی رہائشی خواتین کو دی جائے گی۔ یعنی کسی بھی سرکاری ملازمت کی براہِ راست تقرری میں 35 فیصد سیٹیں صرف بہار کی خواتین امیدواروں کے لیے محفوظ رہیں گی۔یہ فیصلہ وزیراعلیٰ نتیش کمار کی صدارت میں منگل کو ہونے والی کابینہ میٹنگ میں کیا گیا، جہاں نوجوان کمیشن کے قیام سمیت کل 43 تجاویز کی منظوری دی گئی۔کابینہ سکریٹریٹ کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری ڈاکٹر ایس سدھارتھ نے میڈیا کو بتایا کہ کابینہ نے ریاست کی تمام سرکاری خدمات، تمام درجات اور اقسام کے عہدوں پر براہِ راست بھرتی میں بہار کی رہائشی خواتین کو 35 فیصد افقی ریزرویشن دینے کے فیصلے کو منظور کر لیا ہے۔

کابینہ نے کسانوں کے لیے ڈیزل سبسڈی اسکیم کی منظوری دی، جس کے تحت تین بار آبپاشی کے لیے فی ایکڑ 2250 روپے دیے جائیں گے۔ ایک کسان زیادہ سے زیادہ 8 ایکڑ تک اس سبسڈی کا فائدہ اٹھا سکے گا۔ اس مقصد کے لیے 100 کروڑ روپے کا بجٹ منظور کیا گیا ہے۔

“وزیراعلیٰ معذور افراد بااختیار بنانے کی اسکیم” کے تحت پسماندہ، اقتصادی طور پر کمزور اور عمومی زمرے کے مرد معذور امیدواروں کو BPSC یا UPSC کی ابتدائی امتحان کامیاب کرنے پر، مین امتحان اور انٹرویو کی تیاری کے لیے بالترتیب 50 ہزار روپے اور 1 لاکھ روپے کی حوصلہ افزائی رقم دی جائے گی۔

مالی سال 2025-26 میں، چوتھے زرعی روڈ میپ کے تحت خوراک اور غذائی تحفظ کے لیے نیوٹرسیریلز (ملٹ) یعنی باجرہ جیسی اجناس کی کاشت کو فروغ دینے کے لیے خریف سیزن میں ایک خصوصی پروگرام چلایا جائے گا۔ اس پروگرام کے لیے 46 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر